تصدیق براھین احمدیہ

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 178 of 307

تصدیق براھین احمدیہ — Page 178

تصدیق براہین احمدیہ ۱۷۸ پانچواں اعتراض مٹی کہاں سے لی اور کیوں صرف كُن فَيَكُونُ سے قالب تیار نہ کر لیا۔چھٹا اعتراض ” فانی جسم کے واسطے تو چالیس روز دونوں ہاتھوں سے محنت کرے تب کامیاب ہو اور اب اس باقی اور جاودانی روح کے واسطے پیدائش کا ذکر نہ کیا کہ کن کن مصالحوں سے اس کو کتنے سالوں میں خمیر کیا۔مٹی کی پیدائش بھی قرآن سے واضح نہیں ہوتی کہ کہاں سے آئی“۔پھر آخر میں کہا ہے اگر مادہ انادی ( غیر مخلوق ) نہیں مانتے تو مصنف قرآن کو نہایت ضروری تھا کہ اس بات کو مشرح دلائل سے واضح کرتا مگر اس نے نہیں کیا۔مادہ اور روح کی تشریح بالتفصیل نہیں ملتی۔بلکہ صرف مجملا ذیل کی پیدائش کا حوالہ ہے پس ضرور مٹی سے آدم کا جسم بنایا۔اور انادی مادہ سے زمین بنائی۔اور انادی روح کو اس میں پھونک اور نہ کسی طرح کا کامل جواب قرآن نہیں دے سکتا۔اگر در خانہ کس است ہمیں عبارت بس است‘۔انتہی تکذیب صفحہ نمبر ۷۱،۷۰ مصدق۔مکذب کے اعتراضات پر جملۂ جملۂ نظر کرے گا۔پھر انشاء اللہ تعالیٰ بعض خاص جوابوں کی طرف متوجہ ہوگا اور مکذب کی طویل اور لفاظا نہ عبارت کو مختصر لفظوں میں نقل کرنے پر اکتفا کیا جائے گا۔مكذب صاحب پوچھتے ہیں کہ ان دو آیتوں میں (سِتَّةِ أَيَّام ) والی آیت اور كُنْ فَيَكُونَ ) والی آیت میں تعارض اور اختلاف ہے پس دو آیت میں سے کس آیت کو بیچ مانا جاوے۔سوگزارش ہے کہ دونوں آیتیں کچی دونوں باہم موافق ہیں اور ایک دوسرے کی مخالف نہیں دونوں نور دونوں ہدایت صداقت کی رہنما ہیں۔دونوں آیتوں پر ایمان لائے۔کسی پر انکار نہ کیجئے۔پہلی آیت کا منشا ہے کہ سموات اور زمین کو اللہ تعالیٰ نے چھ یوم میں بنایا۔چھ یوم میں پیدا کیا۔اور دوسری آیت شریف کا مطلب ہے کہ اللہ تعالیٰ کی یہ مخلوق جسے آسمان و زمین کہتے ہیں اسے اللہ تعالیٰ نے باطل نہیں بنایا بلکہ حق یعنی حکمت اور عمدگی کے ساتھ بنایا ہے جیسے اور جگہ فرمایا ہے۔