تصدیق براھین احمدیہ

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 177 of 307

تصدیق براھین احمدیہ — Page 177

تصدیق براہین احمدیہ 122 میں گھر کر لینا یا بیٹھ جانا جب اہل اسلام نے باری تعالیٰ کو لَيْسَ كَمِثْلِهِ شَيْءٍ (الشوری: ۱۲) انو پیم بے مانند مانا ہے تو اس بات کا تسلیم کرنا ہر عاقل منصف کا فرض ہے کہ وہ اس کی تمام صفات بھی اس پاک موصوف کی طرح لیس کمثل اور انو پیم بے مانند مانتے ہوں گے اس کی قدرت اس کی طاقت ، اس کا علم ، اس کی حیات ، اس کا موجود ہونا، اس کا از لی ہونا، اس کا ابدی ہونا ، اس کا ید، اس کا وجہ، اس کی ساق ، اس کا کشف، اس کا عرش پر بیٹھنا سب بے مثل ہوگا۔چونکہ ہم اس کی پاک ذات سے کوئی مشابہت نہیں رکھتے اس لئے ہماری کوئی صفت اس کی کسی صفت سے مشابہ نہ ہوگی۔إن رَبَّكُمُ اللَّهُ الَّذِي خَلَقَ السَّمَوتِ وَالْأَرْضَ فِي سِتَّةِ أَيَّامٍ ثُمَّ اسْتَوَى عَلَى الْعَرْشِ (الاعراف: ۵۵) آیت مرقومۃ الصدر کو مکذب نے اثبات صانع کی دلیل سمجھا ہے اور تکذیب کے صفحہ نمبر ۷۰ میں عادتا ٹھیکہ پورا کرنے کو پے در پے چند اعتراضات کئے ہیں۔پہلا اعتراض یہ ہے کہ آیت مرقومۃ الصدر اور آیت ذیل میں تعارض “ اور وہ آیت یہ ہے۔هُوَ الَّذِي خَلَقَ السَّمَوتِ وَالْاَرْضَ بِالْحَقِّ وَيَوْمَ يَقُوْلُ كُنْ فَيَكُونُ (الانعام: ۷۴) دوسرا اعتراض یہ ہے ” خدا جو سب چیزوں کا مالک ہے افسوس کہ ان کے بنانے میں اتنا حیران اور سرگرداں ہو اور چھ دن رات میں ایک دم بھی نہ سو دے اور لگا تار کام کرتا رہے“۔تیسرا اعتراض۔حدیث میں ذکر ہے اس نے (خدا نے ) آدم کی مٹی کو بھی چالیس روز تک اپنے دونوں ہاتھوں سے ضمیر کیا جس سے معلوم ہوتا ہے بڑا محنتی آدمی ہے جس کے چالیس روز ایک آدم کے قالب بنانے میں خرچ ہوئے۔حدیث حَمَّرُتُ طِيْنَةَ آدَمَ بِيَدَيَّ أَرْبَعِينَ صَبَاحًا (مرقاة المفاتيح شرح مشكاة المصابيح كتاب الصوم باب ليلة القدر) اس کی گواہ ہے“۔چوتھا اعتراض ” جن کا خدا دنیا کے بنانے میں اس قدر کمزور اور بے کس ہے۔کیا ان کی کسی اور علمی معاملہ میں دسترس ہوگی“۔