تصدیق براھین احمدیہ — Page 35
تصدیق براہین احمدیہ ۳۵ سے متحد بتاتے ہیں۔دوم اس کی انسانیت کے ساتھ اس کی الوہیت کے اعتقاد اور پرستش کو ایمان اور باعث نجات یقین کرتے ہیں۔اس سے استعانت اور نجات طلب کرتے ہیں۔کفارات معاصی پر جو کچھ ان قوموں کا خیال ہے وہ نا گفتہ بہ ہے۔اور اس مسئلہ سے جو خطرناک نتائج پیدا ہوتے ہیں وہ عیاں، یہ قصہ طول ہے۔اور اس وقت یہود عیسائیوں اور پارسیوں سے بحث نہیں بلکہ تاریخی طور پر اس کا تذکرہ مطلوب ہے۔میرے مخاطب آریہ تسلیم کریں گے کہ یہ طرز عیسائیت کا بے ریب شرک ہے گو عیسائی اس کا کچھ ہی جواب دیں۔خود عرب کیا تھے سابق میں کہہ چکا ہوں ان کے رسومات کا تذکرہ کہیں اور جگہ کروں گا۔ایسے وقت حضرت نے توحید کی وعظ شروع کی۔ایسے وقت میں توحید الوہیت اور صرف باری تعالیٰ کے معبود برحق ہونے کی منادی اختیار کی بے شک علمی طور پر تو حید الوہیت کا وعظ کتب مقدسہ میں موجود ہو گا یا تھا۔الا عملی حالت بالکل مفقود تھی عملاً تو اعتقاد توحید پر ظلمت کا ابر چھایا ہوا تھا۔عیسائیوں نے لوتھر کے زمانہ میں کچھ ترقی مذہب میں کی۔مگر شرک سے پاک نہ ہوئے اور آریہ ورت میں اب تک توحید کا جو کچھ حال ہے آپ سے مخفی نہیں۔گو خدا کے فضل سے برہمو بہت کچھ ہمارے قریب آگئے اور بت پرستی سے بیزار ہو گئے ہیں۔اور قرآنی راستی ظہور پاتی جاتی اور اس کا اصل مطلب پورا ہوتا جاتا ہے اور امید قوی ہے کہ انشاء اللہ کچھ عرصہ کے بعد آفتاب حق وصدق ضرور جلوہ گر ہوگا۔حضرت خاتم الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسے وقت میں توحید الوہیت کی طرف بلایا جب چاروں طرف اند ھیر مچا ہوا تھا اور کہا۔وَاعْبُدُوا اللهَ وَلَا تُشْرِكُوا بِهِ شَيْئًا (النساء :۳۷) إِنَّ اللهَ لَا يَغْفِرُ أَن يُشْرَكَ بِهِ وَيَغْفِرُ مَا دُونَ ذَلِكَ لِمَنْ يَشَاءُ (النساء :۴۹) وَمَنْ يُشْرِكْ بِاللهِ فَقَدْ ضَلَّ ضَللَّا بَعِيدًا (النساء : ۱۱۷) لے اللہ کی عبادت کرو اور اس کے ساتھ کسی کو شریک مت کرو۔ے اللہ اس کو کہ اس سے شرک کیا جاوے معاف نہ کرے گا اور اس کے سوا جسے چاہے گا معاف کر دے گا۔ے اور جس نے اللہ سے شرک کیا وہ سخت گمراہ ہوا۔