تصدیق براھین احمدیہ

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 18 of 307

تصدیق براھین احمدیہ — Page 18

تصدیق براہین احمدیہ ۱۸ تو حید الوہیت اور اعلیٰ درجہ کے علوم اتفاق یکتائی کے حاصل کرنے میں یہی دونوں۔(۱) غیر اللہ کی پرستش۔(۲) خیالی جھوٹے افسانوں پر یقین کرنا بڑی روک ہوتے ہیں۔میرے پیارے بھائی مسلمانو! یہی دونوں آفتیں اب تم کو دامنگیر ہوگئیں اور یہی دونوں برباد کن اسباب جو مشرکوں اور یہودوں کی بدولت تمہاری سوسائٹی میں ور آئے تمہیں ان کے ساتھ ہی لے ڈو ہے۔عاقبت اندیشی کرو! اللہ تعالیٰ کا خوف کرو! مشرکوں یہودوں کی شاگردی سے تو بہ کر کے اور قرآن کریم اور حدیث نبی رؤف الرحیم کا اتباع اختیار کر کے دیکھ لو! جیسے کہ اس اتباع سے تمہارے اسلاف، دین و دنیا کے سلاطین اور امراء و خلفاء بن گئے۔ویسے ہی تم بھی بن جاؤ گے۔یاد رکھو! نصرانیت، دہریت، یہودیت، شرک کے اجتماع سے جن سے اب تمہارے اکثر كالجئيوز مرکب ہیں۔کبھی بھی تم کامیاب نہ ہو گے ! غرض ان با ہمت ارواح مقدسہ کے قومی اثر سے ہند میں ہمیشہ اسلام پھیلتا رہا۔نہ جیسے ہمارے بعض طلیق اللسان لیکچراروں کا بیان ہے کہ اسلام ہند میں بجبر داخل ہوا۔زمانہ حال کا تذکرہ ہے کہ مولوی شیخ عبید اللہ صاحب ساکن بنت نے ایک تحریک کی جس سے صد ہا اپنے اور بیگانے بیدار ہو گئے۔بلکہ مخالفوں کی تعلیم یافتہ سوسائٹی بلند آواز سے پکا راٹھی کہ ”بت پرستی اور لغو افسانے بے ریب تباہی کا موجب ہیں۔مولوی صاحب کا ایک بڑا مکذب اپنا قدیمی طرز ترک کر کے دیا نندی عالی جنابوں میں آداخل ہوا مگر ترقی ہمیشہ بتدریج ہوا کرتی ہے اور ان نئے جاگنے والوں کو پوری راستی پر پہنچ جانا شاید اس لئے بھی نصیب نہ ہوا کہ قومی تعلقات اور انواع واقسام کی جسمانی ضرورتوں نے یکدم قوم سے علیحدگی کی اجازت نہ دی۔برہمو مذہب والوں نے آریہ سے زیادہ جلدی قدم اٹھایا۔بہ نسبت آریہ کے بہت کچھ اسلام کے قریب آگئے اور آریہ