تصدیق براھین احمدیہ

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 17 of 307

تصدیق براھین احمدیہ — Page 17

تصدیق براہین احمدیہ ل فَسَوْفَ يَلْقَوْنَ غَيًّا (مريم:۲۰) ۱۷ بت پرستوں کی رسوم اور عادات لینے کی سزا ملی جس کو آج تم او مسلمانو! دیکھتے ہو اور سنتے ہو۔اگر قلب سلیم رکھتے ہو تو فکر کرو۔البتہ ان میں نہایت نیک اور با ایمان بھی تھے اور ہیں۔الا عام گروہ نافرمان ہوا۔بھلوں کوان نافہموں کے ساتھ ملا جلا رہنے اور علیحدہ نہ ہونے کے باعث بروں کی سزا کا حصہ دار ہونا پڑا اور کیونکر شریک نہ ہوتے ؟ لَا تَرْكَنُوا إِلَى الَّذِينَ ظَلَمُوا فَتَمَسَّكُمُ النَّارُ (هود : ۱۱۴) کی ممانعت پر ان کا بھی عمل درآمد نہ رہا اللَّهُمَّ إِنَّكَ عَفُوٌّ تُحِبُّ الْعَفْوَ فَاعْفُ عَنَّا ہاں۔اللہ تعالیٰ کے ان پیارے بندوں نے اپنی قوم کے نافرمانوں کا ساتھ کیوں نہ چھوڑا؟ کیوں ایسے لوگوں سے الگ نہ ہوئے ؟ غالباً قوم کی خیر خواہی ، ان کی بھلائی کے خیال سے مگر ہدایت نامہ قوم کے پاس تھا اور کم و بیش اس پر عملدرآمد بھی تھا۔پاک کتاب کی زبر دست تا شیر کبھی کبھی غافل ، مست قوم کو جگاتی رہی۔اس لئے ان میں اللہ تعالیٰ کے پیارے راستباز ، اولیاء کرام، علماء عظام، واعظ حق پیدا ہوتے رہے اور بقدر استعداد و ہمت سچائی کو پھیلاتے رہے اور ان کے مجاہدات ، دعاؤں ، خلوص اور توجہ کی برکات سے اپنے بریگا نے متنبہ ہوتے رہے اور ان پاک لوگوں کی کوششیں مثمر ثمرات ہوئیں و الحمد لله رب العالمین۔ہندوستان کی بُت پرستی، ہندؤں کا دور از عقل قصص کو یہود سے بھی زیادہ مقدس جاننا۔دنیا سے مخفی نہیں اور ان دونوں مہلک مرضوں سے جو بد نتائج ظہور میں آئے اُن سے دیا نندی پنتھ کو بھی انکار نہیں۔لے جلدی وہ سزا کو پہنچیں گے۔ے ظالموں کی طرف نہ جھکو کہ تمہیں آگ چھوئے گی۔سے اے خدا تو معاف کرنے والا ہے۔عفو کو دوست رکھتا ہے۔ہم سے درگز رفرما۔