تصدیق براھین احمدیہ

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 14 of 307

تصدیق براھین احمدیہ — Page 14

تصدیق براہین احمدیہ ۱۴ وقت کے زبر دست بادشاہوں پر علی العموم خلافت کریں گے۔وَعَدَ اللهُ الَّذِينَ آمَنُوا مِنْكُمْ وَعَمِلُوا الصَّلِحَتِ لَيَسْتَخْلِفَنَّهُمْ فِي الْأَرْضِ كَمَا اسْتَخْلَفَ الَّذِينَ مِنْ قَبْلِهِمْ وَلَيُمَكِّنَنَّ لَهُمْ دِيْنَهُمُ الَّذِي ارْتَضَى لَهُمُ وَلَيُبَدِّلَنَّهُمْ مِنْ بَعْدِ خَوْفِهِمْ أَمْنَّا (النور: ۵۶) آخر دیکھ لو۔اس فطرت کے قاعدہ نے۔اس الہی سنت یا عادۃ اللہ نے ناظرین کو وہی نتیجہ دکھایا جو ہمیشہ اہل ایمان کے ساتھ ان کے بے ایمان مخالفوں کے بیجا حملوں کے وقت دکھاتی چلی آتی ہے۔ہمارے ہادی، بلکہ ہادی انام علیہ الصلوۃ والسلام کی قوم میں۔نہیں نہیں۔آپ کے مولد مسکن اور آپ کے ملک میں آپ کا کوئی دشمن نہ رہا۔دشمن کیسے؟ ان کے آثار بھی نہر ہے! مکہ معظمہ نہیں، بلکہ جزیرہ نمائے عرب پر نگاہ کر لو تمام عرب آپ کے خدام یا خدام کے معاہدین کی جگہ ہو گیا۔الله الله !!! جیسے آپ بے نظیر ہیں ویسے ہی آپ کی کامیابی بھی بے نظیر واقع ہوئی۔ناظرین! ایسی کامیابی کسی ملہم، کسی مدعی الہام، کسی ریفارمر، کسی مصلح، کسی رسول یا کسی بادشاہ کو کبھی ہوئی ہے؟ ہرگز نہیں۔کس مقتدا نے کس بادشاہ نے ، نام تو لو، وحدت ارادی کی روح پھرالہامی دعوے کے بعد اپنی قوم میں اپنے ملک میں۔اولاً وبالذات اس طرح پھونکی ؟ کس نے ، بتاؤ تو سہی ،اس طرح کی نئی زندگی بخشی ؟ کس کے وسیلے ایسی عملی طاقت ظہور میں آئی ؟ مذہب والو! ا وعدہ دے چکا اللہ تعالیٰ ان لوگوں کو تم میں سے جو ایمان لائے اور کام کئے انہوں نے اچھے ضرور خلیفہ کر دے گا ان کو اس خاص زمین میں (جس کا وعدہ ابراہیم سے ہوا ) جیسے خلیفہ بنایا ان کو جوان اسلامیوں سے پہلے تھے اور طاقت بخشے گا انہیں اس دین پھیلانے کے لئے جو اللہ تعالیٰ نے ان کے لئے پسند فرمایا اور ضرور ہی بدل دے گا انہیں خوف کے بعد امن سے۔من قبلهم سے وہ قوم موسیٰ کی بنی اسرائیل مراد ہے جن کا ذکر وَأَوْرَثْنَا الْقَوْمَ الَّذِيْنَ كَانُوا يُسْتَضْعَفُونَ مَشَارِقَ الْأَرْضِ وَمَغَارِبَهَا الَّتِى بُرَكْنَا فِيهَا (الاعراف: ۱۳۸) میں ہے۔