تصدیق براھین احمدیہ — Page 13
تصدیق براہین احمدیہ ۱۳ پھر جو نتیجہ نکلا اس کا بیان ہے۔فَانْجَيْنَهُ وَمَنْ مَّعَهُ فِي الْفُلْكِ الْمَشْحُونِ ثُمَّ أَغْرَقْنَا بَعْدُ الْبَقِينَ إِنَّ فِي ذلِكَ لَآيَةً (الشعراء : ۱۲۰ تا ۱۲۲) اسی طرح اس سورہ شعرا میں قوم عاد کا جناب ہود علیہ السلام سے مقابلہ اور قوم ثمود کا حضرت صالح علیہ السلام سے جھگڑا اور قوم لوط کا جناب لوط علیہ السلام کے مواعظ حسنہ پر کان نہ دھرنا ایسی ہی طرز سے بیان ہوتا ہے۔سورہ مزمل مکہ معظمہ میں اُتری جب حضور علیہ السلام بظا ہر نہایت کمزوری کی حالت میں تھے اور بظا ہر کوئی سامان کامیابی کا نظر نہ آتا تھا۔قرآن نے صاف صاف جناب محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نسبت فرمایا۔یہ رسول اس رسول کی مثل ہے جو فرعون کے وقت برگزیدہ اور بنی اسرائیل کا ہادی بنایا گیا۔جس طرح اس رسول حضرت موسیٰ علیہ السلام کے دشمن بے نام ونشان ہو گئے۔ایسے ہی اس رسول کے دشمن معدوم ہوں گے۔إِنَّا أَرْسَلْنَا إِلَيْكُمُ رَسُولًا شَاهِدًا عَلَيْكُمْ كَمَا أَرْسَلْنَا إِلَى فِرْعَوْنَ رَسُوْلًا فَعَلَى فِرْعَوْنُ الرَّسُوْلَ فَاَخَذْنُهُ اَخَذَا وَبِيْلًا فَكَيْفَ تَتَّقُونَ إِنْ كَفَرْتُمْ (المزمل: ۱۲تا۱۸) اور جس طرح جناب موسیٰ علیہ السلام کی قوم دشمنوں سے نجات پا کر آخر معزز اور ممتاز اور خلافت اور سلطنت سے سرفراز ہوئی۔اسی طرح ٹھیک اسی طرح لاریب اسی طرح اس رسول کے اتباع بھی موسیٰ علیہ السلام کے اتباع کی طرح بلکہ بڑھ کر ابراہیم کے موعود ملک بالخصوص اور اپنے لے پھر بچالیا ہم نے اسے اور اس کے ساتھ والوں کو بھری کشتی میں اور غرق کر دیا اس کے پیچھے سب کو۔لاریب اس قصہ میں ایک نشان معجزہ ہے۔ے ہم نے ہی بھیجا تمہاری طرف رسول نگر ان تم پر جیسے بھیجا تھا فرعون کو رسول پھر جب نافرمانی کی فرعون نے اس رسول کی تو سخت پکڑ لیا ہم نے اسے۔پھر تم اگر اس رسول کے منکر ہوئے تو کیونکر بچو گے۔