تصدیق براھین احمدیہ — Page 15
تصدیق براہین احمدیہ ۱۵ کس کا مولد آزادد یکھتے ہو؟ حضور علیہ السلام نے نہ صرف اپنا ملک بلکہ اپنے مورث حضرت ابراہیم علیہ السلام کا موعود ملک آزاد کرالیا۔ہمیشہ حق کے مخالف اور متکبر ، انبیا اور ان کے غریب جان نثاروں کو ستاتے اور ان کے مقابلہ میں ظالمانہ صف آرا ہوتے ہیں۔پر مآل کا روہی کمزور اور مومن غالب ہوتے ہیں ، بیچ ہے۔أَفَمَنْ كَانَ مُؤْمِنَّا كَمَنْ كَانَ فَاسِقًا لَا يَسْتَوْنَ (السجدة :19) یاد رکھو یہی ایک راحت بخش قانون ہے جو سچائی کا معیار رہا۔اور رہے گا اور یہی تسلی دہ معجزہ ہے جس سے بھلائی اور برائی کو عام نظر کا آدمی بھی امتیاز کر سکتا ہے۔ہاں فتح مندی اور کامیابی کا تاج لینے کے واسطے استقامت ، حسن نظمن ، وفاداری، راستی اور کوشش شرط ہے۔) إِنَّ الَّذِينَ قَالُوْا رَبُّنَا اللهُ ثُمَّ اسْتَقَامُوا تَتَنَزَّلُ عَلَيْهِمُ الْمَلَيْكَةُ إِلَّا تَخَافُوا وَلَا تَحْزَنُوا رحم السجدة: ۳۱) ب - الظَّائِينَ بِاللَّهِ ظَنَّ السَّوْءِ عَلَيْهِمُ دَابِرَةُ السَّوْءِ ۚ وَغَضِبَ اللَّهُ عَلَيْهِمُ (الفتح:۷) وَظَنَنْتُمْ ظَنَّ السَّوْءِ وَكُنْتُمْ قَوْمًا بُورًا (الفتح: ۱۳) لے کیا جو مومن ہے وہ فاسق کا سا ہوسکتا ہے نہیں وہ برابر نہیں۔ے یقیناوہ لوگ جنہوں نے کہا ہمارا رب اللہ ہے پھر وہ پکے رہے ان پر فرشتے اترتے ہیں کہ خوف نہ کرو اور غم نہ کھاؤ۔سے اللہ کی نسبت بدظن کرنے والے۔ان کی نسبت سخت سزا کا فتویٰ ہے اور ان پر اللہ کا غضب پڑا۔ے اور تم نے بُرا گمان کیا اور تم کھپ جانے والے لوگ ہو گئے۔