تصدیق براھین احمدیہ

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 132 of 307

تصدیق براھین احمدیہ — Page 132

تصدیق براہین احمدیہ یہ کیا ہے۔۱۳۲ مکذب نے اپنی نافہمی سے قرآنی دلیل اثبات صانع اس آیت کو کہا ہے اور اس کا ترجمہ آئی تیرے پاس بات موسی کی جس وقت دیکھی اس نے آگ۔پس کہا اپنے ساتھ والوں کو کہ ٹھہر و تحقیق میں نے آگ دیکھی ہے۔میں امید کرتا ہوں کہ لاؤں اس آگ سے تمہارے پاس سلگا کر یا پاؤں اس آگ پر کوئی واقف کار راستہ جاننے والا۔جب آیا اس کے پاس آواز آئی (آگ سے) اے موسی“۔آریہ کے وکیل کی راستبازی اور اس کا علم قابل ملاحظہ ہے۔نُودِی ماضی مجہول ندا مصدر سے بنا ہے جس کے معنی ہیں پکارا گیا پکارنے والا کون تھا۔مکذب نے دو خطوط میں کہا ہے (آگ سے) کوئی مصنف ذرہ عربی جاننے والا کہے۔یہ لفظ ( آگ سے ) قرآن کریم کے کس لفظ کا ترجمہ ہے۔کا ذب مکذب نے صرف اعتراض کے لئے یہ لفظ جڑ دیا جو اس کے باغی اور حاسد دل کا اپنا نتیجہ ہے قرآن مجید نے تو خود ظاہر فرمایا ہے کہ ندا کنندہ کون تھا۔بلکہ مکذب نے بھی تکذیب کے صفحہ ۵۲ میں لکھ دیا ہے۔سورہ نمل میں اس کا بیان عمدہ ہے جہاں صاف لکھا ہے۔پس جب آیا اس کے پاس پکارا گیا یہ کہ برکت دیا گیا جو کچھ کہ بیچ آگ کے ہے اور جو کوئی گرداس کے اور پاک ہے پروردگار عالموں کا۔“ اس آیت سے صاف واضح ہے کہ آگ خدا نہیں اور نہ آگ سے ندا آئی۔بلکہ ندا کرنے والے نے تو یہ کہا کہ بُورِكَ مَنْ فِي النَّارِ وَمَنْ حَوْلَهَا (النمل:9) یعنی آگ میں کے اور اس کے ارد گر دوالے کو برکت دی گئی۔اور اللہ تعالیٰ تو جہانوں کا اور ان سب اشیاء کا جن سے اس کا علم آتا ہے جن میں آگ بھی ایک ہے پالنے والا ہے۔قرآنی آیات کریمہ کے وہ نتائج جو مکذب نے فٹ نوٹ میں دیئے ہیں وہ تمام رگوید کے مشہور اردو ترجمہ کے الفاظ ہیں۔قرآن کریم ان ناپاک مشرکانہ بد بودار خیالات سے پاک ہے یہ مقدس کتاب اللہ تعالیٰ کو ایسی صفات سے ایسے عیوب