تصدیق براھین احمدیہ — Page 3
تصدیق براہین احمدیہ اس لئے ان مخلصوں اور سچے اہل ایمان کو ان کے مخالف حقارت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور کہتے ہیں۔لَبِنْ رَّجَعْنَا إِلَى الْمَدِينَةِ لَيُخْرِجَنَ الْأَعَزُّ مِنْهَا الْأَذَلَّ (المنفقون:9) مگر عاقبت اندیش اللہ تعالیٰ کی صفت عدل اور رحم اور صفت فوقیت علی الکل پر ایمان رکھنے والا فتح و نصرت کا مالک صرف اللہ تعالیٰ کو یقین کرنے والا۔تمام نظام عالم کا قابض اور متصرف صرف ایک اله الحق قدوس رب کو سمجھنے والا اللہ تعالیٰ ہی کو حق اور راستی کا حامی اور مددگار جاننے والا جانتا ہے کہ الہی امداد انجام کا راستبازی کے ساتھ ہے۔حق ہی کی عمارت مستحکم چٹان پر قائم ہے سچائی کامیابی سے مال کا ر علیحدہ نہیں ہوتی۔اور وہ الہام الہی بالکل سچ ہے جس میں ہے۔وَالْآخِرَةُ عِنْدَ رَبَّكَ لِلْمُتَّقِينَ (الزخرف: ٣٦) متمول مگر کافر کے مقابلہ میں یہی مفلس مگر مومن آخر کار دولتمند ہوا کرتے ہیں۔ابتدائی حالت میں ظاہر کے ذلیل مگر اللہ تعالیٰ کے سچے فرمانبردار ہی ظاہری عزت سے بھی معزز ہوتے ہیں۔سُبْحَانَ اللَّهِ وَالْعَظْمَةُ لِلَّهِ تَعَالَى !!! یہ عجیب و غریب راستی اور راستبازی کی معیار ہے۔یہی ہمیشہ ہر ملک میں تعجب انگیز اور راحت بخش معجزہ اور الہی نشان ہے! اور یہی بھلوں کو بروں سے مقابلہ کرتے وقت یقیناً تسلی رہ رہا اور ہے اور رہے گا۔آدم سے پہلے ملائکہ، دیوتا’سرتوں کے سامنے جن ، شیاطین“ اور سروں کی جوگت ہوئی اور جس ذلت کو وہ پہنچے آثار صحیحہ اور اپنشدوں سے عیاں ہے۔لے اگر ہم شہر میں گئے تو ضرور معزز لوگ ان ذلیلوں کو وہاں سے نکال دیں گے۔آخر کار کامیابی خدا کے پاس پر ہیز گاروں ہی کا حصہ ہے۔ے فرشتوں شیطان ۵ ویدوں کے خلاصے یا تفاسیر