تصدیق براھین احمدیہ

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 4 of 307

تصدیق براھین احمدیہ — Page 4

تصدیق براہین احمدیہ پھر آدم عـلـى نبينا و عليه الصلوة والسلام کی عداوت سے جو و بال ابلیس پر آیا اور اس کی شرارت کے بدلے شیطان کی جو حقارت ہوئی وہ غالب عمرانات کے زن و مرد بلکہ بچے سے بھی مخفی نہیں مگر آدم علی نبینا و عليه الصلوة آخر اہل ایمان کے مورث اعلیٰ بنے اور اللہ تعالیٰ نے آپ کی اولاد میں ہزاروں ہزار انبیا اور ملوک اپنے پیارے پیدا کئے۔الحَمدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ اَللّهُمَّ اجْعَلْنَا مِنْهُمْ وَاحْشُرُنَا مَعَهُمُ - آمين ہم ہرگز اس سے انکار نہیں کر سکتے کہ شیطان کی اولا دبھی چلی اور ان میں بھی بڑے بڑے شہنشاہ (اس نے الاسماء) اور فرعون پیدا ہوئے جو ہمہ تن شیطان کے مظہر ، اس کے لمہ اور تعلق کے باعث شیطان اور شیطان کی ذریت کے اولیا۔ان ملاعنہ کے اعضاء ہتھیار ان کے پیادے اور سوار ہوئے اور کسی وقت تک رہیں گے۔مگر کیوں ہوئے؟ غور کرو۔اسی نشان کے قائم رکھنے اور یاد دلانے کو کہ بھلوں کے مخالف شیطان اور اس کے مظہر اور اس کے اولیا بُرے لوگ کیسے ہی کثیر التعداد قوی اور دولتمند کیوں نہ ہوں آخر ایسے ذلیل اور خوار ہوا کریں گے جیسے آدم علی نبینا وعلیہ الصلوۃ والسلام کی مخالفت میں شیطان۔کون بتا سکتا ہے؟ حضرت نوح علیہ الصلوۃ والسلام کے عدو کدھر گئے؟ کچھ کھوج تو لگاؤ کیا ہوئے؟ سب بے نام و نشان ہیں اب تاریخ بھی ان کی تشخیص سے ساکت ہے۔اور الہی غضب نے پانی کو جو ایک آیت رحمت اور حیات کا مدار ہے ایسی شکل بخشی کہ ایک طرف اس کی خانہ زاد لکڑیوں سے جہاز بنے جس میں اس سعید اور مومن کے متبع نوح علیہ الصلوۃ والسلام کے خدام جا بیٹھے اور پانی نے جوش سے انہیں اپنے کندھوں پر اٹھالیا اور دوسری طرف نوح علیہ الصلوۃ والسلام کے دشمنوں کو ، نہیں نہیں راستی کے مخالفوں، حق کے مقابلہ کرنے والوں کو ان کی بدکرداری کے بدلہ جہنم پہنچا دیا۔ے ترجمہ۔اے اللہ ہم کو بھی ان میں سے کر اور ان کے ساتھ اٹھا اور ہماری عرض قبول کر۔ے نہایت مکروہ نام