تصدیق براھین احمدیہ — Page 276
تصدیق براہین احمدیہ احکام میں ایک مذہب کا آدمی اگر دوسرے مذہب میں چلا جاوے تو عام طور پر وہ بدنام نہیں ہوتا۔مثلاً کوئی ہندو ز کوۃ دیا کرے یا کوئی مسلمان علی الصباح خواہ مخواہ ضروری نہالے یا موچھیں بڑھا لے تو اپنی قوم سے علی العموم علیحدہ نہیں ہو جاتا۔اور دوسری قسم کے وہ احکام جن کے کرنے سے جھٹ ایک قوم سے الگ اور دوسری میں شامل سمجھا جاتا ہے۔مثلاً کوئی مرتد مسلمان عام مجلس میں نعوذ باللہ سُورکھالے یا کوئی آریہ کہلا کر ہماری نماز کی جماعت میں شامل ہو جاوے۔اللہ تعالیٰ نے رسول اللہ کے خالص احباب الگ کرنے کو ابتدا میں جب آپ کے حضور ا کثر عرب آتے تھے اور مکہ کو قبلہ مانتے تھے بیت المقدس کو قبلہ بنا لیا تھا۔مگر وہ حکم قرآن میں موجود نہیں جب مدینہ میں تشریف لے گئے اور یہودونصاری سے سابقہ پڑا تو مکہ کو قبلہ ٹھہرایا۔