تصدیق براھین احمدیہ

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 23 of 307

تصدیق براھین احمدیہ — Page 23

تصدیق براہین احمدیہ ۲۳ حضور علیہ السلام کے نافہم مکذبوں کی ہوئی۔جہاں سے مکذبوں نے آپ کو نکالا وہاں سے خود ہی ابدال آباد کے واسطے نکل گئے۔سچ ہے و العاقبة للمتقین۔حضرت مرزا صاحب خاتم الانبیاء اصفی الاصفیا صلی اللہ علیہ وسلم کے بچے خادم اور اسلام کے با اخلاص حامی اس زمانہ کے مسجد دلہم ہیں۔میں نے چاہا اور خدا کے فضل سے یقین ہے کہ میری نیت کا ثمر ہ مجھے ضرور ملے گا) کہ راستبازوں کا ساتھ دوں اور ان کے انصار سے بنوں۔اس لئے براہین کی تصدیق پر کمر ہمت کو چست باندھ کر اس رسالہ کو لکھا۔وانما الاعمال بالنيات وانما لامرإ ما نوى اللهم وفقنى لما تحب و ترضى وانت حسبي ونعم الوكيل تکذیب صفحہ اول۔”انسانیت سے باہر آزادی مبدا فساد ہے اصل میں وہ آزادی نہیں بلکہ آواگون کی بنیاد ہے“۔مصدق براہین۔بے ریب انسانیت سے باہر کی آزادی مبدا فساد ہے۔وہ آزادی نہیں بلکہ انواع و اقسام کے سزاؤں کی موجب اور تکالیف کی باعث ہے۔لیکن آریہ دیا نند یو! بتاؤ تو سہی تمہارے اعتقاد کے بموجب کبھی کوئی انسان اس آزادی اور مبدا فساد آزادی سے پاک بھی ہوا یا نہیں؟ بتاؤوید کا کوئی قاعدہ ہے جس پر عمل کرنے سے کوئی شخص ابدی نجات پاسکتا ہے؟ اور تمہاری مقدس کتاب نے ہی مخلوق کو کوئی ایسا ذریعہ بتایا ہے جس سے انسان آئندہ آواگون سے بچ جاوے؟ مکذب کی کتاب صفحہ نمبر ۲۲۰ میں ہے۔محدود ارواح کے اعمال محدود ہیں۔اور محمد وداعمالوں کا نتیجہ بے حد نہیں ہوسکتا اس واسطے (بطور دیا نندی پنتھ ) نجات ابدی روح حاصل نہیں کر سکتی۔اور نہ ابدی دکھ