تصدیق براھین احمدیہ — Page 22
تصدیق براہین احمدیہ ۲۲ اگر چہ عیسائیوں میں ایسے منصف بھی ہیں جن میں سے ایک نے مجھے لکھا ہے تکذیب کے ریویو سے اتفاق صرف صاحب ریویو کے سے مزاج والوں کا ہوگا۔تکذیب براہین کو بندہ بھی دیکھ چکا ہے بجز یاوہ گوئی کے میرے ہاتھ تو کچھ نہیں آیا۔ہاں کوئی مخش سیکھنا چاہے تو اچھی کتاب ہے۔عیسائی اعتراض بہم پہنچا کر اپنی لیاقت ضرور جتائی ہے ایسے مباحثہ سے چکلے کی کہانیاں اچھی ہیں۔“ خاکسار نے جب اس کتاب تکذیب کو دیکھا تو وہ کل مکذب یاد آ گئے جو آدم سے لے کر۔ہمارے ہادی (فداه ابی و امی صلی الله علیه و سلم) تک آپ کے اور آپ کے بچے اور نیک فرمانبرداروں اور جان شاروں کے مقابل گزرے۔مگر وہی الہی سنت اور خدائی قاعدہ کہ انجام کار اہل ایمان اور راستباز ہی فتحیاب ہوتے ہیں میرے واسطے جان افزا، راحت بخش ہوا۔ہمارے ہادی علیہ الصلوۃ والسلام کو باری تعالیٰ فرماتا ہے۔وَلَقَدْ كُذِبَتْ رُسُلٌ مِنْ قَبْلِكَ فَصَبَرُوا عَلى مَا كَذِبُوا وَ أُوذُوا حَتَّى أَتُهُم نَصْرُنَا ۚ وَلَا مُبَدِّلَ لِكَلِمَتِ اللهِ وَلَقَدْ جَاءَكَ مِنْ نَّبَنِى الْمُرْسَلِينَ (الانعام: ۳۵) اور جگہ جب حضور علیہ السلام تنہا مکہ معظمہ میں تھے فرماتا ہے کہ اپنے مخالفوں اور بیجا حملہ آوروں نافہم مذ بوں کوسنادے۔سِيرُوا فِي الْأَرْضِ ثُمَّ انْظُرُوا كَيْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الْمُكَذِّبِينَ (الانعام :۱۲) کوئی دیکھ لے جو حالت انبیاء علیہم السلام کے مکذبوں کی ہوئی اس سے بڑھ کر ہمارے لے بے شک جھٹلائے گئے رسل تجھ سے پہلے پھر صبر کیا انہوں نے تکذیب پر اور دکھ دیئے گئے یہاں تک کہ آئی ان کے پاس مدد ہماری اور الہی باتیں کوئی نہیں بدل سکتا۔اور بے ریب آ چکی تجھے خبر پہلے رسولوں کی۔زمین میں سیاحت کرو پھر دیکھو جھٹلانے والوں کا انجام کیا ہوا۔