تصدیق براھین احمدیہ

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 24 of 307

تصدیق براھین احمدیہ — Page 24

تصدیق براہین احمدیہ ۲۴ بھوگ سکتی ہے اور یہ بھی آپ لوگوں کا اعتقاد ہے۔”مہان پر لے کے وقت ( جب مرکبات کے اجزا الگ الگ ہو جاویں گے اور اجزا کا با ہمی تعلق ٹوٹ جائے گا ) بیج انکر ماتر ( بقدر تخم ) اعمال اور برائی اعمال کے ارواح میں موجود رہتی ہے اور اسی مقدار اعمال سے مہان پر لے کے بعد جاندار اشیاء کا پیدا ہونا شروع ہو جاتا ہے۔‘یا در ہے۔ایسے مہان پر لے کا وجو د صرف خیالی ہے دیا نندیوں کے پاس کوئی اس کی دلیل نہیں۔مکذب ! تمہاری تحریر اور دیا نندیوں کی تقریر سے صاف واضح ہوتا ہے کہ اس مبداء فساد اور آواگون کی محکم بنیاد کا حامی صرف آپ کا خیال یا اعتقاد ہے اور اسی بُرے اعتقاد کا ثمرہ ہے جو آپ کو اُس مذہب سے سخت بغض ہو رہا ہے۔جس میں ابدی نجات اور دائمی آرام کو جو روح کا اصلی تقاضا اور سلیمہ فطرت کا منشاء ہے تسلیم کیا گیا اور جس مذہب نے ایسی یاس اور قنوط کو کفر کہا ہے اُس کے مقابلہ میں آپ سرتوڑ کوششیں کر رہے ہیں اور اموال کو خرچ کرتے ہیں اگر چہ مجھے یہ صدا آ رہی ہے۔سَيَعْلَمُ الَّذِينَ ظَلَمُوا أَى مُنْقَلَبٍ يَنْقَلِبُونَ (الشعراء: ۲۲۸) اور اس مال کے خرچ کرنے پر یہ الہی وعید اُس کے انجام کی خبر دے رہا ہے۔إِنَّ الَّذِينَ كَفَرُوا يُنْفِقُونَ أَمْوَالَهُمْ لِيَصدُّوا عَنْ سَبِيْلِ اللهِ فَسَيُنْفِقُونَ ثُمَّ تَكُونُ عَلَيْهِمْ حَسْرَةً ثُمَّ يُغْلَبُونَ (الأنفال: ٣٧) لے ان ظالموں کو پتا لگ جائے گا کہ کیسی گردش ان پر آنے والی ہے۔ے جولوگ اپنے مالوں کو اس لئے خرچ کرتے ہیں کہ اللہ کے رستہ سے روکیں۔سو وہ خرچ تو کریں گے پھر مآل کار پشیمان ہو کر مغلوب ہو جا ئیں گے۔