تصدیق براھین احمدیہ — Page 21
تصدیق براہین احمدیہ ۲۱ الحاصل مشرکوں سے نکلتے ،توحید کی طرف آتے ہوئے گروہ، بلکہ یوں کہیئے اسلام کے قریب آنے والے دیا نندی پنتھ کو جب مختلف اسباب سے رکاوٹ ہوئی اور دھو کے میں مبتلا ہوئے تو اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے ان میں کے سعیدوں کی غلطی سے بچنے کے لئے حضرت میرزا غلام احمد صاحب مجد کو پیدا کیا اور انہیں توفیق دی کہ آریہ اور ان کے سوا جس قدر اسلام کے مخالف ہیں ان سب کو موجہ اقوال سے سمجھا دیں اور مغالطات کے مواقع سے انہیں آگاہ کریں۔حضرت میرزا صاحب نے اس مقصد اعلیٰ کی ابتدائی تحریک کے واسطے ایک کتاب لکھی اور اس کا نام براہین احمد یہ رکھا۔اللہ تعالیٰ کے سامان قدرت کو دیکھو غافل قوم کے جگانے کو کیا تدبیر نکالی ! اس کتاب کی تکذیب پر ایک پولیس مین کھڑا ہو گیا۔الحمد للہ تعالیٰ۔اس مکذب نے تمام مباحث ضرور یہ کو ایک جا جمع کرنا شروع کر دیا۔آریہ کے عام مذہب میں گو کاسہ لیسی اور جوٹھا کھانا نا پسند ہے مگر اس شخص نے تمام عیسائیوں اور پادریوں کے اعتراض بھی لے لئے۔اس واسطے عیسائیوں کے ایک ریفارمر نور افشاں نے تکذیب کی مدح میں کئی صفحے سیاہ کئے ہیں۔ایک جگہ لکھتا ہے۔تکذیب براہین ایسی دلچسپ ہے جب اسے ابتدا سے دیکھنا شروع کرو تو دل یہی چاہتا ہے کہ آخر تک دیکھ لی جاوے۔سبحان اللہ کیا سچ ہے! الَمُ تَرَ إِلَى الَّذِينَ أُوتُوا نَصِيبًا مِنَ الْكِتَبِ يُؤْمِنُوْنَ بِالْجِبْتِ وَالطَّاغُوتِ وَيَقُولُونَ لِلَّذِيْنَ كَفَرُوا هَؤُلَاءِ أَهْدَى مِنَ الَّذِينَ آمَنُوْا سَبِيلًا (النساء : ۵۲) لے دیکھو تو ان کتاب والوں کو یقین لا رہے ہیں ساتھ بدکاروں اور نا فرمانوں حد سے نکلنے والوں کے۔اور منکروں کو کہتے ہیں۔یہ اسلامیوں اور مومنوں سے زیادہ ہدایت یافتہ ہیں۔