تصدیق براھین احمدیہ — Page 20
تصدیق براہین احمدیہ مگر یہ کہے جاتے ہیں کہ ہماری ہی کتاب تمام علوم اور فنون کی معلم اور استاد ہے۔ثبوت پوچھیئے تو کیا ہوگا ! اس کتاب کے وجود سے آریہ کے ماوراء اور بلاد کے لوگ واقف بھی نہ تھے ہند سے کس ملک میں وید کا ترجمہ پہنچا؟ آریہ صاحبو! کوئی مستحکم دلیل چھوڑ ، ناقص شہادت ہی پیش کرو۔مسلمانو! اس حملہ کا باعث جو آر یہ جماعت اس وقت مسلمانوں پر کر رہی ہے اور اس تنفر کا موجب جو آریہ نے ظاہر کیا ہے۔صرف آریہ ہی نہیں بلکہ تمہاری غفلت اور اپنی پاک کتاب کی خدمت میں علمی اور عملی طور پر بے پروائی بھی اس کی علت ہے۔تم نے اپنی کتاب کو طاق نسیاں پر رکھ دیا جس کا وبال تم پر یہ پڑا کہ تمہارے کئی فرقے ہو گئے۔میں مانتا ہوں کہ یہود اور عیسائیوں کا ساتمہارا حال نہیں۔تم کو باہم الفت بھی ہے مگر نہ ایسی جیسے چاہیئے۔اہل کتاب کا نمونہ دیکھ لو! اللہ تعالیٰ ان کے حق میں فرماتا ہے۔وَمِنَ الَّذِيْنَ قَالُوا إِنَّا نَصْرَى أَخَذْنَا مِيثَاقَهُمْ فَنَسُوا حَظَّا مِمَّا ذُكِّرُوا بِهِ فَأَغْرَيْنَا بَيْنَهُمُ الْعَدَاوَةَ وَالْبَغْضَاء (المائدة : ۱۵) سو چواگر انہیں اتفاق ہوتا تو تمام دنیا پر جو چاہتے کرتے۔مگر جرمن سے فرانس ، روس سے انگلستان کو جو کچھ کھٹکا ہے ظاہر ہے۔با اینکہ سب عیسائی ہیں! مسلمانو! تمہارا مالک رازق اللہ ایک، تمہاری کتاب ایک تمہارا رسول محمد صلی اللہ علیہ وسلم جیسا ایک۔عیسائی تین کے بندے ہیں۔آریہ چار کتابوں کے متبع۔ان میں اختلاف ہوتا تو ہوتا۔ہم میں ایسی وحدت کے ہوتے اتنا تفرقہ بھی کیوں ہوا؟ لے اور ان لوگوں سے جنہوں نے کہا ہم نصرانی ہیں۔ہم نے پختہ اقرار ان کا لیا۔اس یاد دلائی گئی بات پر عمل کرنا بھول گئے۔پھر ہم نے ان میں عداوت اور بیر کو اکسا دیا۔