تصدیق براھین احمدیہ

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 180 of 307

تصدیق براھین احمدیہ — Page 180

تصدیق براہین احمدیہ ۱۸۰ اس سے بری ہے۔اور یہ جو آپ نے کہا ایک دم بھی نہ سودے“۔یہ ہمدردی مکذب براہین کی جناب حضرت حق سبحانہ تعالیٰ کے حق میں کچھ کم تعجب انگیز نہیں۔سنواے دیا نند یو! سنواے عمد احق کے مخالفو! اہل اسلام کو جناب باری تعالیٰ کی نسبت اعتقاد ہے کہ اللہ تعالیٰ اونگھنے اور سونے کے عیوب سے پاک ہے قرآن کریم خبر دیتا ہے۔اللہ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّومُ لَا تَأْخُذُهُ سِنَةٌ وَلَا نَوْم (البقرة: ۲۵۲)۔اسلامی لوگ ہندؤں کی طرح باری تعالیٰ کے سو جانے اور لچھی کا اس کے پاؤں ملنے کے معتقد نہیں۔بلکہ اس کے لئے رات اور دن کے تغیر کے بھی قائل نہیں البتہ ایک آریہ صاحب اپنی کتاب تنقیہ دماغ نام میں فرماتے ہیں۔اجزاء صغار عالم کا ظہور پر میترا کے نمت کارن سے اور پر میشر نے اپنی نادر حکمت و دانائی سے اجزاء صغار عالم کو بھی قدیم اور انادی رکھا ہے۔تو کہ چھوٹی پر لنے کے بعد پھر اس قدر تکلیف نہ اٹھانی پڑے“۔تنقیہ دماغ جواب سرمہ چشم صفحہ نمبر ۱۹۔لفظ تکلیف باری تعالیٰ کی نسبت غور کے قابل ہے۔تیسرے اعتراض کا جواب سنیئے۔مشاہدہ سے بڑھ کر اور کیا اور کس طرح اسلامی لوگ اپنی صداقتوں کے ثبوت دیں؟ آریہ لوگوسنو! ہر ایک آدمی کا جسمی قالب چالیس روز میں تیار ہو جاتا ہے۔اگر آپ کے مذہب میں طبی علوم کی تکمیل کی خاطر تشریح کا فن اور انسانی فزیالوجی جیوہت کے لحاظ سے ممنوع ہو تو تمام دنیا کے ڈاکٹروں سے پوچھ لیجئے۔تمام آدمیوں کے قالب کی بناوٹ کی نسبت حکماء ڈاکٹروں کا گروہ یک زبان ہو کر محمدی حدیث کی تصدیق کرے گا۔جب ہر ایک آدمی کا قالب چالیس روز میں تیار ہوتا ہے تو اس روز مرہ کے مشاہدہ اور تجربہ سے یقین پڑتا ہے کہ سیدنا آدم علیہ الصلوۃ والسلام کا قالب عصری بھی جو اسی جنس کے مورث اور باپ کا قالب ہے۔ضرور ہی چالیس روز میں تیار ہوا۔یہ امر ثابت ہو گیا ہے کہ انسانی شکل اور اس کے تمام خط و خال کا کھلا خا کہ رحم مادر میں چالیس روز تک پورا ہو جاتا ہے گویا تمام اولا دآدم اپنے اس مورث اعلیٰ کے ے احکم الحاکمین اور یہ نام اللہ تعالیٰ کا ہے۔علیہ فاعلیہ اور قدرة قادر ے قیامت بلکہ فنا علم افعال الاعضاء