تصدیق براھین احمدیہ — Page 12
تصدیق براہین احمدیہ ۱۲ علامات یا بطور محاورہ محدثه معجزات اور خوارق عادات ہیں۔منکر و! جس طرح بھلے ہمیشہ بروں کے مقابلہ میں انجام کار رفتحیاب ہوتے رہے اور راستی کے دشمن یا انبیا علیہم السلام کے مخالف ہر زمانہ میں آخر شکست پا کر بے نام ونشان ہوتے رہے ہیں ایسے ہی اور دشمنو! حق کے مخالفو! میری مخالفت میں تم ذلیل اور خوار ہو جاؤ گے۔حملہ آوروں کے حملوں کی خبر دی اور یہ بھی بتا دیا کہ میرے مخالفو! اگر تم مجھ پر حملہ آور ہو گے تو نتیجہ یہ ہوگا۔سَيُهْزَمُ الْجَمْعُ وَيُوَلَّوْنَ الدُّبُرَ (القمر: ٤٦) سورہ شعرا وغیرہ میں انبیا علیہم الصلوۃ والسلام کے ان قصص کا بیان ہے جن میں انبیا علیہم السلام کے ساتھ ان کے دشمنوں کے مقابلوں کا تذکرہ ہوتا ہے اور مخالفوں کی بے وجہ تکذیب کا آخری نتیجہ اور دائمی شمرہ بتایا جاتا ہے۔اور پھر آخر میں ہر قصہ کے یوں کہا جاتا ہے۔إِنَّ فِى ذلِكَ لَآيَةٌ ، وَمَا كَانَ اَكْثَرُهُمْ مُّؤْمِنِينَ (الشعراء : ۲۸) سے روکا۔اسی سورہ میں حضرت نوح علیہ السلام کے اعدا نے جب نوح علیہ السلام کو یہ کہہ کر وعظ لَبِنْ لَّمْ تَنْتَهِ يُوْحُ لَتَكُونَنَّ مِنَ الْمَرْجُوْمِينَ (الشعراء : ۱۷) اس وقت حضرت علیہ السلام نے یہی فرمایا اور اس طرح دعا کی۔رَبِّ إِنَّ قَوْمِي كَذَّبُونِ فَافْتَحْ بَيْنِي وَبَيْنَهُمْ فَتْحًا وَ نَجِنِي وَمَنْ مَّعِيَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ (الشعراء : ۱۱۹،۱۱۸) لے شتاب ہے وہ وقت کہ میرے مخالفوں کی جمعیت ہزیمت پاوے اور پیٹھ دے کر بھا گئیں۔ے اس قصہ میں بے ریب ایک نشان معجزہ ہے اور اکثر نہیں مانتے۔سے اگر تو اس منادی سے اے نوح نہ رکا تو تجھ پر پتھراؤ کیا جاوے گا۔ے اے میرے رب ! میری قوم نے مجھے جھٹلایا۔تو میرے اور ان کے درمیان فیصلہ کر دے اور مجھے اور میرے ساتھ والے ایمان والوں کو بچالے۔