تصدیق براھین احمدیہ — Page 11
تصدیق براہین احمدیہ 11 پائیں گے۔جس کا قرآن کریم نے تِلْكَ أُمَّةٌ قَدْ خَلَتْ لَهَا مَا كَسَبَتْ وَلَكُمْ مَّا كَسَبْتُمْ (البقرۃ: ۱۳۵) کہہ کر ابطال کیا۔پھر عیسائی یہ بھی اعتقاد رکھتے ہیں کہ حضرت مسیح علیہ السلام جیسا نیک بندہ اور رسول بلکہ عیسائیوں کا خدا تمام عیسائیوں کی لعنتوں سے ملعون ہو کر اور عیسائی قوم کی بدکاری اور فسق و فجو راور گنہگاری سے گنہگار بن کر عیسائیوں کا کفارہ ہوا۔!!! اس لئے عرب کے لوگ شرک میں ڈوبے ہوئے تھے اور شرک کی ذاتی لازم جہالت میں سخت مبتلا تھے اور اس کے نتیجہ باہمی اختلاف میں پھنس کر ایک دوسرے پر حملہ کر کے کمزور اور ذلیل اور مفلس بن رہے تھے۔نہ ان میں کوئی ہدایت نامہ تھا نہ کوئی قانون شراب خوری ، قمار بازی، عزت اور فخر اور بہادری کا نشان تھا۔اور بس۔تعصب ، ہٹ ،ضد اور عداوت، گویا ان کی فطرت ہورہی تھی۔ایسے وقت میں حضرت خاتم الانبیاء، اصفی الاتقیا سید ولد آدم، فخر بنی آدم واعظ سعادت صلی اللہ علیہ وسلم نے ہدایت اور راہنمائی پر کمر باندھی اور ساتھ ہی یہ بھی دعوی کیا کہ میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے ملہم ہوا ہوں۔میں بھی ان سعیدوں میں سے ایک ہوں جن میں آدم علیہ السلام ، نوح علیہ السلام، ابراہیم علیہ السلام، لوط علیہ السلام، موسیٰ اور عیسی علیہم الصلوۃ والسلام تھے۔انبیا کے قصے بار بار قرآن کریم میں پڑھ کر لوگوں کو یاد دلاتے کہ گزشتہ رؤساء اہل ایمان اور اعداء حزب شیطان کی تاریخ پڑھ لو۔اس پاک گروہ کے مخالفوں کی تباہی سے عبرت پکڑو۔ان سرشٹوں کے قصوں کو پڑھ کر نصیحت حاصل کرو۔یہی قصے میری راستی اور راستبازی کے آیات اور لے یہ وہ لوگ ہیں جن کی نسبت آریوں اور پادریوں کا خیال ہے کہ اسلام بلکہ بادی اسلام کے معلم تھے اسلام نے اگر اقتباس کیا ہے۔تو غور کر وکیسی جو ہر شناسی اور کامل ہدایت کو کام میں لایا ہے۔کھوٹے اور کھرے ملے جلے جواہرات میں سے کھرے موتیوں کو الگ کرنا کیا چھوٹا سا کام ہے؟ غور کرو۔