ترجمہ تفسیر صغیر کے بےمثال معنوی، لغوی اور ادبی کمالات

by Other Authors

Page 9 of 56

ترجمہ تفسیر صغیر کے بےمثال معنوی، لغوی اور ادبی کمالات — Page 9

ہم تمام خدام حاضر ہیں اور فرض اشاعت پورا کرنے کیلئے بدل و جان سرگرم ہیں آپ تشریف لائیے اور اس اپنے فرض کو پورا کیجئے۔کیونکہ آپ کا دعوی ہے کہ تمام کا فہ ناس کے لیے آیا ہوں اور اب یہ وہ وقت ہے کہ آپ ان تمام قوموں کو جو زمین پر رہتے ہیں قرآن تبلیغ کر سکتے ہیں اور اشاعت کو کمال تک پہنچا سکتے ہیں اور اتمام حجت کے لیے تمام لوگوں میں دلائل حقانیت قرآن پھیلا سکتے ہیں تب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی روحانیت نے جواب دیا کہ دیکھو میں بروز کے طور پر آتا ہوں گھر میں ملک ہند میں آؤں گا کیونکہ جوش مذاہب و اجتماع جمیع ادیان اور مقابلہ جمیع ملل و نحل اور امن اور آزادی اسی جگہ ہے اور نیز آدم علیہ السلام اسی جگہ نازل ہوا تھا۔(تحفہ گولڑویہ فن طبع اول) فرقانی علوم پرشتمل بلند پایہ لٹریچر چنانچہ حضرت مهدی موعود علیہ السلام نے بروز رسول کی حیثیت سے عظیم انشان اردو لٹریچر پیدا کیا جس میں فرقانی علوم کے دریا بہا دیئے۔کتاب اللہ کو ایک زندہ کتاب کی حیثیت سے پیش فرمایا۔قرآن مجید کا مقدس ، صاف اور بکھرا ہوا حقیقی چہرہ نور وحی اور نور فراست سے نمایاں کیا۔زبردست دلائل و براین دیئے کہ اس پاک کتاب کا ہر نقطہ اور شعشہ قیامت تک کے لیے محفوظ اور قابل عمل ہے۔وہ ہر قسم کے شیطانی تصرف اور دست برد سے کلیتہ پاک اور