ترجمہ تفسیر صغیر کے بےمثال معنوی، لغوی اور ادبی کمالات — Page 8
اگر دو زبان سے تعلق عظیم انکشاف اس کے علاوہ عنایت الہی سے آپ پر یہ انکشاف بھی ہوا کہ اس زمانہ میں اردو زبان کو خاص طور پر قرآنی حقائق و معارف کی اشاعت کا فریضہ سپرد کیا گیا ہے۔چنانچہ آپ نے تحریر فرمایا :- خدا تعالیٰ نے تکمیل اشاعت کو ایک ایسے زمانہ پر ملتوی کر دیا جس میں قوموں کے باہم تعلقات پیدا ہو گئے اور بری اور بحری مرکب ایسے نکل آئے جن سے بڑھکر سہولت سواری کی ممکن نہیں اور کثرت مطابع نے تالیفات کو ایک ایسی شیرینی کی طرح بنا دیا جو دنیا کے تمام مجمع میں تقسیم ہو سکے۔سو اس وقت حسیب منطوق آیت ذَا خَرِينَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِم نیز حسب منطوق آيت قُلْ يَاتُهَا النَّاسُ إِنِّي رَسُولُ الله الم جميعا انحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے دوسر بحث کی ضرورت ہوئی اور ان تمام خادموں نے جو ریل اور تار اور اگن بوٹ اور مطابع اور احسن انتظام ڈاک اور با ہمی زبانوں کا علم اور خاص کر ملک ہند میں اردو نے جو ہندوؤں اور مسلمانوں میں ایک زبان مشترک ہوگئی تھی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں بزبان حال درخواست کی کہ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم له الجمعه آیت ۴ سے الاعراف آیت ۱۵۹