ترجمہ تفسیر صغیر کے بےمثال معنوی، لغوی اور ادبی کمالات — Page 27
تحقیق بہشت کے لوگ آج ایک مشغلہ میں ہیں باتیں کرتے یا (مولانا محمود حسن صاحب شیخ الهند ) آج جنتی لوگ مزے کرنے میں مشغول ہیں۔ر مولانا سید ابوالاعلیٰ صاحب مودودی بانی جماعت اسلامی) جنت والے اس دن ایک کام میں لگے ہوئے خوش ہونگے ؟ مولانا محمدعلی باب امیر احمد به ان اشاعت اسلام الامور) اہل جنت اس روز عیش و نشاط کے مشتعلے میں ہوں گے۔(مولانا فتح محمد خان صاحب جالندھری) پندرہویں مثال عَلِمَ اللَّهُ أَنَّكُمْ كُنْتُمْ تَخْتَانُونَ أَنْفُسَكُم فَتَابَ عَلَيْكُمْ وَعَفَا عَنْكُمج والبقره آیت (۱۸۸) (ترجمہ تفسیر صغیر ) : " اللہ کو معلوم ہے کہ تم اپنے نفسوں کی حق تلفی کرتے تھے اس لیے اس نے تم پر فضل سے توجہ کی اور تمہاری راس حالت کی اصلاح کر دی: قرآن مجید نے صحابہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت و رفعت پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا ہے کہ انہوں نے نے اپنی نفسانی خواہشات چھوڑ کر خدا کی رضا مقدم کرلی۔اور رضوان الہی کا تاج ان کے سروں پر رکھا گیا رضی اللہ عَنْهُمْ وَرَضُوا عثر التوبہ آیت ۱۰۰) وہ شرک سے پاک اپنے مولا کے مطیع اور مہر دم اس کی رضاء کی جستجو میں زندگی گزارنے والے بزرگ تھے۔رتَريهُمْ رُكَعًا سُجَّدًا يَبْتَغُونَ فَضْلًا مِّنَ اللهِ وَرِضْد انا الفتح آیت ۳۰)