ترجمہ تفسیر صغیر کے بےمثال معنوی، لغوی اور ادبی کمالات

by Other Authors

Page 22 of 56

ترجمہ تفسیر صغیر کے بےمثال معنوی، لغوی اور ادبی کمالات — Page 22

الزامات عائد کئے گئے ہیں۔( دوسرے تراجم ) :۔اس نے جواب دیا بلکہ یہ سب کچھ ان کے اس سردار نے کیا ہے ان ہی سے پوچھ لو اگر یہ بولتے ہوں۔(مولانا سید ابوالاعلی صاحب مودودی) آٹھویں مثال آیت وَلَقَدْ هَمَّتْ بِهِ وَهُم بِهَا ، ریوسف آیت (۲۵) ترجمہ تفسیر صغیر : " اور اس عورت نے اُس کے متعلق را پنا ارادہ پختہ کر لیا اور اُس (یوسف) نے بھی اس کے متعلق (اپنا ارادہ رلینی اس سے محفوظ رہنے کا ) پختہ کر لیا " اس پر معارف ترجمہ کی حقانیت پر اگلا حصہ آیت شاہد ناطق ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ حضرت یوسف علیہ السلام تو تقدس کے اس مقام بلند پر پہنچے ہوئے تھے جہاں رب ذوالجلال کی برہان کا جلوہ صاف دکھائی دیتا ہے میں ایسا مقدس انسان جو انوار اللی کا محبت ہو وہ (عزم کے درجہ میں بدخیالی میں مبتلا ہی کب ہو سکتا ہے ؟ ر دوسرے تراجم :۔اور اس (عورت) کے دل میں تو ان کا خیال جسم ہی رہا تھا اور انہیں بھی اس دعورت کا خیال ہو چلا تھا۔(مولانا عبدالماجد صاب دریا بادی اور اس عورت نے اُن کا قصد کیا اور انہوں نے اس کا قصد کیا۔" رمولانا فتح محمد خان صاحب جالندھری) اور اس عورت کے دل میں تو ان کا خیال جسم ہی رہا تھا اور اُن کو بھی اس عورت کا کچھ خیال ہو چلا تھا " و مولانا شاہ اشرف علی صاحب تھانوی قادری پشتی )