تاریخ احمدیت (جلد 28)

by Other Authors

Page 68 of 497

تاریخ احمدیت (جلد 28) — Page 68

تاریخ احمدیت۔جلد 28 68 سال 1972ء جماعت میں شامل ہیں۔انہوں نے بحیثیت مجموعی بڑی اچھی قربانی دی ہے۔انہوں نے جو وعدے کئے تھے ان میں وہ آگے نکل گئے ہیں۔پھر جہاں تک وقت کی قربانی کا تعلق ہے اس لحاظ سے بھی کراچی نے بڑی قربانی دی ہے۔وہاں کا جماعتی نظام پورا چوکس اور بیدار ہے۔علاوہ ازیں پورے سال کے کام کو سارے سال پر پھیلا کر کرنے کی بدولت بھی وہ اچھا نتیجہ نکالنے میں کامیاب ہو گئے۔ممکن ہے اسی طرح کی بعض اور جماعتیں بھی ہوں کیونکہ بہت سارے دوستوں نے مجھے بتایا تھا کہ وہ اپنا بجٹ پورا کر چکے ہیں۔میں نے ہر ایک سے یہی کہا تھا کہ اپنے بجٹ سے دس فیصدی زیادہ چندے دو۔اب بجٹ سے دس فیصدی زیادہ چندے دوست دے سکتے ہیں یا نہیں یہ تو خدا تعالیٰ کی راہ میں اموال کو وصول کرنے کی ایک زائد خواہش ہے اور ان لوگوں کے لئے خدا تعالیٰ کی راہ میں مال دینے کی ایک زائد خواہش ہے تاہم کئی دوسری جگہوں سے بھی اطلاع آئی ہے کہ انہوں نے نہ صرف اپنا بجٹ پورا کر دیا ہے بلکہ اس سے آگے نکل گئے ہیں۔اللہ تعالیٰ ان سب دوستوں کو جزائے خیر عطا فرمائے۔54 حضور انور کی طرف سے مبلغین کی ریفریشر کلاس کو دعوت عصرانہ حضور انور نے از راہ شفقت مبلغین کی ریفریشر کلاس کو قصر خلافت کے خوشنما باغ میں دعوت چائے پر بلایا تھا یہ ریفریشر کلاس حضور انور کے ارشاد کی تعمیل میں ایک ماہ کے لئے جاری کی گئی تھی۔اس کے انچارج مکرم عبدالوہاب صاحب آدم تھے۔حضور دوران کورس دو مرتبہ کلاس میں تشریف لائے اور بعض اہم دینی مسائل پر نہایت عام فہم انداز میں روشنی ڈالی۔حضور کی طرف سے دیئے گئے اس عصرانہ میں مکرم شیخ مبارک احمد صاحب سیکرٹری حدیقہ المبشرین اور مکرم صاحبزادہ عبدالحمید صاحب آف ٹوپی کو بھی شمولیت کی سعادت نصیب ہوئی۔55 آئین پاکستان میں مسلمان کی تعریف کا مسئلہ فسادات پنجاب ۱۹۵۳ء کے سلسلہ میں جو تحقیقاتی عدالت وسط ۱۹۵۳ء میں قائم ہوئی اس کے فاضل جوں نے متعد دعلماء سے عدالت میں مسلمان کی تعریف پوچھی تو ہر ایک عالم دین نے الگ الگ