تاریخ احمدیت (جلد 28)

by Other Authors

Page 398 of 497

تاریخ احمدیت (جلد 28) — Page 398

تاریخ احمدیت۔جلد 28 398 سال 1972ء میں مدد کر رہے ہیں۔جزاھم اللہ تعالیٰ۔مولانا محمد صدیق صاحب کو ریڈیو نجی کے ریلیجیس پروگرام میں شمولیت کا موقع ملتا رہا اور اس دوران انہوں نے دو تقاریر کیں جن میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور جماعت احمدیہ کا تعارف کروایا۔جزائر فجی کا دوسرا بڑا کا دوسرا بڑا جزیرہ وینوالیوو (Vanua Levu) ہے۔اس کا ہیڈ کوارٹر لمباسہ (Labasa) شہر ہے۔نومبر کے آخر میں وہاں تبلیغی و تربیتی جلسے منعقد کئے گئے۔دو مبلغین نے ان میں تقاریر کیں۔۲۶ نومبر ۱۹۷۲ء کو اتوار کے روز لمباسہ شہر میں مسجد کا سنگ بنیا درکھا گیا۔اس مسجد کا نام ”مسجد ناصر الدین رکھا گیا ہے۔اس روز جزیرہ میں واقع تمام جماعتوں کے احباب لمباسہ میں جمع ہوئے اور خدام اور اطفال نے مل کر مسجد کی بنیاد کا کام پر جوش رنگ میں وقار عمل منا کر کیا۔لجنہ اماء اللہ کی ممبرات نے کھانا تیار کر کے اس کارخیر میں حصہ لیا۔جملہ احباب نے صبح 9 بجے سے ۵ بجے شام تک نہایت جوش اور تندہی سے کام کیا۔اسی روز ۴ بجے شام اجتماعی دعا کے ساتھ سنگ بنیا درکھنے کی تقریب عمل میں لائی گئی اور اجتماعی دعا کے بعد پہلی اینٹ مکرم مولوی محمد صدیق صاحب امرتسری نے رکھی اور دوسری اینٹ غلام احمد فرخ صاحب نے رکھی۔علاوہ ازیں پریذیڈنٹ جماعت ولوکا (Voloca) حاجی رحیم بخش صاحب، پریذیڈنٹ جماعت احمد یہ لمباسہ مکرم ممتاز علی منقبول صاحب بیرسٹر لمباسہ نمائندہ جماعت احمد یہ ناسر وانگا (Nasara waqa) عبدالرحمن صاحب اور سیکرٹری صاحب جماعت لمبا سه مولوی محمد صاحب نے بھی ایک ایک اینٹ بنیاد میں نصب کی۔اجتماعی وقار عمل کا یہ نظارہ ملکی شاہراہ پر آنے جانے والے ہر شخص کو متاثر کرتا تھا۔اس عرصہ میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے سلسلہ کا لٹریچر بھی تقسیم کیا گیا۔پچاس سے زائد کا پیاں قرآن کریم انگریزی کی فروخت کی گئیں۔رسالہ تحریک جدید بھی کثرت سے تقسیم کیا گیا۔دیگر لٹریچر بھی حسب موقعہ موزوں لوگوں کو دیا گیا۔بذریعہ ڈاک بھی کافی تعداد میں قرآن کریم انگریزی اور دیگر اسلامی لٹریچر آسٹریلیا، نیوزی لینڈ ، ٹونگا (Tonga) اور گلبرٹ آئی لینڈز کے لوگوں کو ارسال کیا گیا۔اس دوران تبلیغ و تربیت کے سلسلہ میں تقریباً ۴۰۰ خطوط اندرونِ ملک اور ممالک بیرون میں لکھ کر روانہ کئے گئے۔بعض لوگوں کے سوالات کا جواب لکھ کر ارسال کیا گیا اور اس رنگ میں بھی تبلیغی