تاریخ احمدیت (جلد 28)

by Other Authors

Page 337 of 497

تاریخ احمدیت (جلد 28) — Page 337

تاریخ احمدیت۔جلد 28 337 سال 1972ء اگلے روز یعنی ۲۶ نومبر ۱۹۷۲ء کو ساہیوال کی مسجد احمدیہ میں دوستوں سے ملاقات کی آپ سے ملنے کے لئے حضرت مرزا احمد بیگ صاحب جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے صحابی تھے۔تشریف لائے نیز انہوں نے کئی ایمان افروز واقعات سنائے۔بعد ازاں پروگرام کے مطابق آپ اوکاڑہ تشریف لے گئے۔جہاں مسجد میں ایک پروگرام میں شرکت کی۔اگلے روز یعنی ۲۷ نومبر ۱۹۷۲ء کو سانگلہ ہل پہنچے۔یہاں صدر صاحب مجلس نے صحابہ کرام حضرت ڈاکٹر عبداللہ صاحب ، حضرت ماسٹر سید علی صاحب چک چہور سے روایات سنیں اور اس کے بعد آپ نے دوستوں کو توجہ دلائی کہ وہ ان بزرگوں کی صحبت سے فائدہ اٹھا ئیں کیونکہ یہ مقدس گروہ اب روز بروز کم ہوتا جارہا ہے۔بعد ازاں آپ چک بہوڑو کے لئے روانہ ہوئے اور وہاں ایک تربیتی پروگرام میں شرکت کی۔اگلے دن یعنی ۲۸ نومبر ۱۹۷۲ء کو گیارہ بجے صدر مجلس جھنگڑ حا کم والا پہنچے۔یہاں سات مجالس کے پچاس سے اوپر نمائندگان اجلاس میں شرکت کے لئے آئے ہوئے تھے۔پچاس کے قریب مقامی حاضری تھی۔اس کے علاوہ بیشتر تعداد میں غیر احمدی دوست تشریف لائے ہوئے تھے۔جن میں اس علاقہ کے چیدہ چیدہ زمینداروں کے علاوہ مکرم را نا محمود صاحب ایم پی اے بھی آئے ہوئے تھے۔مورخہ ۲۹ نومبر کو چوہڑ کا نہ (فاروق آباد) کے لئے روانہ ہوئے۔پروگرام میں اس جگہ دوستوں سے ملاقات کے علاوہ چوہڑ کا نہ کی مسجد کا افتتاح بھی شامل تھا۔یہاں آپ نے دوستوں سے خطاب فرما کر مسجد کا افتتاح فرمایا۔دو بجے مکرم چوہدری انور حسین صاحب نے اپنی کوٹھی پر آپ کے اعزاز میں ظہرانہ کا انتظام کیا ہوا تھا جس میں چالیس کے قریب شہر کے معززین نے شرکت کی۔ان میں مکرم چوہدری بشیر احمد صاحب ممبر صوبائی اسمبلی کے علاوہ دو مزید ممبر مکرم رانا کے اے محمود صاحب اور مکرم غلام احمد خان صاحب بھی شامل تھے۔دیگر حاضرین میں چیدہ چیدہ حکام ، وکلاء، تاجر اور علاقہ کے زمیندار شامل تھے۔۔۔قریباً سوا گھنٹہ تک سوال وجواب کا سلسلہ جاری رہا۔اس دورہ کا یہ آخری پروگرام تھا۔اس کے بعد آپ ربوہ تشریف لے آئے۔45