تاریخ احمدیت (جلد 28)

by Other Authors

Page 333 of 497

تاریخ احمدیت (جلد 28) — Page 333

تاریخ احمدیت۔جلد 28 333 سال 1972ء عیسائیت کی سخت مخالف ہیں۔نائیجیریا میں خانہ جنگی کی وجہ سے اسلام کی تبلیغ میں بڑی مدد ملی کیونکہ رومن کیتھولک عیسائی اداروں نے بیافرا کے باغیوں کی بھر پور مد کی تھی۔39 مجاہدین وقف عارضی کے تاثرات سید نا حضرت خلیفہ المسیح الثالث کی آسمانی تحر یک وقف عارضی پر اس سال بھی مخلص احمدی مرد و خواتین نے لبیک کہا اور اس جہاد میں شمولیت اختیار کر کے اس کی برکات سے مالا مال ہوئے جس کا ذکر ہمیں اس دور کی ان رپورٹوں سے بکثرت ملتا ہے جو وقف عارضی میں شامل احباب نے خلیفہ وقت کے حضور ارسال کیں 40۔وسط ۱۹۷۲ء کی رپورٹوں سے چند تاثرات درج ذیل کئے جاتے ہیں۔عبدالقدیر صاحب شاہین لاہور نے تحریر فرمایا :۔محکمانہ ایک کام ایسا تھا جس کی وجہ سے عرصہ دراز سے میں پریشان تھا اور آپ کی خدمت میں دعاؤں کے لئے درخواست بھی کرتا تھا۔اللہ تعالیٰ نے ایسا فضل کیا کہ میری محکمانہ پریشانی سب کی سب دور ہو گئی ہے لیکن ابھی ترقی کے آرڈر نہیں ہوئے۔وہ انشاءاللہ جلد ہوجائیں گے۔فی الحال مجھے کم از کم ۲۵ روپے ماہانہ فائدہ بھی ہوا ہے۔یہ سب کچھ اس بابرکت تحریک کی وجہ سے ہوا ہے کیونکہ ہمارا یہ ایمان ہے کہ آپ خدا تعالیٰ کے خلیفہ ہیں اور خدا تعالیٰ نے بھی آپ کو بتایا تھا وقف عارضی سکیم میں برکتیں ہی برکتیں ہیں۔لیکن معلوم ہوتا ہے کہ کسی کا کوئی کام بگڑا ہوا ہو یا کوئی پریشانی ہو تو وقف عارضی میں شرکت کرنے سے تمام مشکلات دور ہو سکتی ہیں۔ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں باطنی کتنی برکات دے گا کیونکہ اللہ تعالیٰ کی برکات کا اندازہ نہیں ہوسکتا۔ظاہر طور پر جو کچھ ہوا وہ آپ کی خدمت میں دعا کی غرض سے لکھ دیا ہے“۔سردار حفاظت احمد صاحب اور فضل الرحمن سعید صاحب اسلام آباد نے پہلے ہفتہ کی رپورٹ میں لکھا:۔اس ایک ہفتہ نے ذاتی طور پر ہماری کایا پلٹ کر رکھ دی۔رخصت ہوتے وقت دل میں بڑی حسرت تھی کہ کاش ہمیں چھٹی اور مل سکتی اور ہم کچھ دن اس طرح گزار سکتے۔ہم لوگ اب مستقل طور پر زندگی وقف کرنے کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔امة الحفیظ صاحبہ کوئٹہ نے حضور کی خدمت میں لکھا:۔