تاریخ احمدیت (جلد 28)

by Other Authors

Page 229 of 497

تاریخ احمدیت (جلد 28) — Page 229

تاریخ احمدیت۔جلد 28 229 سال 1972ء ایک بار اس کی فصل پک کر تیار ہوگئی مگر چونکہ سب نے بائیکاٹ کر رکھا تھا اس لئے فصل کاٹنے کو کوئی آدمی نہ ملتا تھا۔اس وقت احمدی مجاہدین نے پورا پورا مجاہدہ کیا ہاتھوں میں درانتیاں پکڑ کر بڑھیا کی فصل کاٹنا شروع کی اور ساری کاٹ دی۔فصل کاٹنے والوں میں سے ایک نہایت معززشخص قاضی عبد اللہ صاحب بی اے بی ٹی بھی تھے۔“۔83 ۱۹۲۲ء میں مجلس مشاورت کا آغاز ہوا۔آپ ان خوش نصیبوں میں سے ہیں جو اس پہلی تاریخی مشاورت میں مرکزی نمائندہ کی حیثیت سے شامل ہوئے۔84 ۱۳ تا ۱۶ ستمبر ۱۹۲۶ء کے دوران آپ نے قائمقام ناظر امور عامہ و خارجہ کے فرائض سرانجام دیئے۔85 نومبر ۱۹۳۴ء میں تحریک جدید کا آغاز ہوا اور آپ نے اس کے پانچ ہزاری مجاہدین میں شرکت کی سعادت حاصل کی۔فروری ۱۹۳۶ء میں آپ دفتر کشمیر ریلیف فنڈ کے انچارج مقرر ہوئے۔۱۹۴۴86ء ۱۹۴۵ء اور ۱۹۴۶ء کے جلسہ سالانہ قادیان کے انتظامات آپ ہی کی نگرانی میں ہوئے کیونکہ آپ ہی ناظر ضیافت تھے۔87 ۲۹ اگست ۱۹۴۷ء کو حضرت مرزا بشیر احمد صاحب نے جن ۳۱ بزرگوں کو دعائے خاص کی تحریک فرمائی ان میں آپ بھی شامل تھے۔88 ہجرت قادیان ۱۹۴۷ء کے بعد آپ کچھ عرصہ لاہور میں قیام فرمار ہے اور پھر مستقل طور پر ربوہ میں رہائش اختیار کر لی اور اپریل ۱۹۵۱ ء تک ناظر ضیافت کے فرائض انجام دیتے رہے۔89 ۱۳ کتوبر ۱۹۴۹ء کو حضرت مصلح موعود نے اپنے دست مبارک سے مسجد مبارک ربوہ کا سنگ بنیا درکھا۔اس مبارک تقریب میں آپ کو بھی شمولیت کا موقع ملا۔90 ۲۹ اگست ۱۹۵۵ ء سے لے کر ۱/۳۰ پریل ۱۹۵۶ ء تک آپ نے قائمقام افسر لنگر خانہ کے فرائض سرانجام دیئے۔91 حضرت قاضی محمد عبد اللہ صاحب نے ۲۷ ستمبر ۱۹۷۲ء کو انتقال فرما یا۔اگلے روز سید نا حضرت خليفة أسبح الثالث نے سوا پانچ بجے شام مقبرہ بہشتی ربوہ کے وسیع میدان میں آپ کی نماز جنازہ پڑھائی۔تابوت کو کندھا دیا اور اسے لحد میں اتارنے میں حصہ لیا اور آپ صحابہ کرام کے قطعہ خاص