تاریخ احمدیت (جلد 28)

by Other Authors

Page 230 of 497

تاریخ احمدیت (جلد 28) — Page 230

تاریخ احمدیت۔جلد 28 230 سال 1972ء میں سپردخاک کر دیئے گئے۔حضرت خلیفتہ المسیح نے تدفین مکمل ہونے پر دعا کرائی۔اس طرح وہ آخری تاریخی وجود بھی ہمیشہ کے لئے نظروں سے اوجھل ہو گیا جسے ۳۱۳ کے ممتاز اصحاب میں شامل ہونے کا خصوصی فخر و امتیاز حاصل تھا۔92 تالیفات ا۔کشمیر میں ہم کیا کر رہے ہیں؟ ( پمفلٹ ) ۲۔جلسہ سالانہ قادیان کے نظام کا ڈھانچہ۔93 اولاد : امتہ الوہاب صاحبہ اہلیہ عبد اللطیف خان صاحب اسسٹنٹ پرائیویٹ سیکرٹری حضرت خلیفہ اسیح ربوہ۔( زوجہ اولی سیدہ کلثوم بانو صاحبہ کے بطن سے ) نوٹ۔آپ کی دوسری شادی ۱۹۲۷ء میں ڈاکٹر عطاء محمد خاں صاحب آف دسوہہ کی صاحبزادی امۃ الرشید بیگم صاحبہ سے ہوئی۔جس سے کوئی اولاد نہیں ہوئی۔94 حضرت میاں سعد محمد صاحب تاریخ ولادت : ۱۸۸۴ء بیعت : انداز ۱۸۹۶۱ء وفات: ۳۰/اکتوبر ۱۹۷۲ء بعمر ۸۸ سال آپ میاں نبی بخش صاحب بٹالوی کے فرزند تھے۔مرحوم خوش خلق، مرنجان مرنج ، دیانت دار اور سلسلہ کے لئے مالی قربانی کرنے والے متدین بزرگ تھے اور تبلیغ سلسلہ میں نڈر۔بٹالہ میں محلہ عبہ میں ان کا پرائیویٹ مدرسہ تھا جس میں مہاجنی طریق پر حساب کتاب رکھنے کی تعلیم دیتے تھے اور اپنے فن میں بہت کامیاب تھے۔ہجرت کے بعد چوک سنت نگر لاہور میں دیسی گھی کی دکان کر لی اور قلیل ترین منافع پر فروخت کرتے تھے۔ہمیشہ ذکر الہی میں مصروف رہتے تھے۔اولاد: میاں فضل حق صاحب انجینئر پی آئی اے ڈرگ روڈ کراچی۔میاں جلال الدین صاحب وکیل انکم ٹیکس، نیلا گنبد لاہور۔میاں عبد الحق صاحب اکا ؤنٹنٹ۔میاں عبدالمالک صاحب بی کام چارٹرڈ اکا ؤنٹنٹ لاہور۔95۔حفیظہ بیگم صاحبہ اہلیہ منی محمد شفیع صاحب کریم پارک راوی روڈ لاہور ( طلحہ کریم ایڈووکیٹ نائب صدر و قائد مجلس سبزہ زار لاہور آپ کے پوتے ہیں)۔اللہ رکھی صاحبہ زوجہ محمد اقبال صاحب گلشن راوی لا ہور۔حضرت میاں پیر محمد صاحب پیر کوٹ ثانی حافظ آباد ولادت: ۱۸۸۹ء دستی بیعت ۱۸۹۹ء وفات: ۷ نومبر ۱۹۷۲ء96