تاریخ احمدیت (جلد 28)

by Other Authors

Page 223 of 497

تاریخ احمدیت (جلد 28) — Page 223

تاریخ احمدیت۔جلد 28 223 سال 1972ء۔حضرت مفتی محمد صادق صاحب کی مطبوعہ رپورٹ الفضل ۲۱ مئی ۱۹۱۸ء صفحہ ۶ سے پتہ چلتا ہے کہ ایک نوجوان لیڈی مس ہاروے نام نے حضرت قاضی صاحب کی تبلیغ سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی نبوت کی تصدیق کی۔۹۔عبدائمی عرب صاحب مولوی فاضل نے مسلم مشن نمبر ۴ اسٹار اسٹریٹ لنڈن ڈبلیو ۲ سے ۳۱ / اگست ۱۹۱۸ء کو ایک رپورٹ ارسال کی جس میں حضرت مفتی صاحب اور حضرت قاضی صاحب کی تبلیغی مساعی کی ایک جھلک پیش کی گئی ہے۔اور لکھا ہے کہ ان کی تبلیغ سے ۵ مرداور عورتیں مشرف با اسلام ہوئیں جن کے انگریزی نام یہ ہیں۔مس روچ۔مسٹر کالڈر۔مسٹر بیٹی۔مس مائز۔مس را تہہ بورن۔مس داس ہو۔مسٹر ڈے۔مسٹر میر نگل۔مسزا بڈال۔مسٹر نکلسن۔مس را برٹسن۔ہفر نیش۔ان کے اسلامی نام یہ رکھے گئے۔حبیبہ، عبد الغنی، عبدالحمید ، زینب، مریم ، عزیزه ، دین محمد، عبدالکریم، زینب، محمد اسماعیل، میمونہ اور صدیقہ۔ان کے علاوہ کے احباب نے آنحضرت صل السلام کے منجانب اللہ نبی ہونے کی تحریری تصدیق کی۔جن کے نام درج ذیل ہیں۔مس ڈی واکر۔مس حنفہ واکر۔مسٹر سٹیڈ من۔مسٹر بکس۔مسٹر ٹیلنس۔میں جلڈھرسٹ۔مسٹر کونس۔72 ۱۰۔اخبار الفضل ۲۸ ستمبر ۱۹۱۸ء میں ایک رپورٹ شائع ہوئی جس میں حضرت مفتی صاحب اور حضرت قاضی صاحب کے ذریعہ دو معزز لیڈیوں بنام میں جونز و مس ڈی جونز جو ایک عرصہ سے لیکچروں میں شامل ہوتی تھیں، کے مشرف بااسلام ہونے کا ذکر موجود ہے۔ان کے اسلامی نام لیلیٰ اور فریدہ رکھے گئے۔اسی طرح ایک معزز لیڈی موولیگ نے آنحضرت صلی یا اسلام کے منجانب اللہ نبی ہونے کی تحریری تصدیق کی۔اسی رپورٹ میں ایک معزز لیڈی مس پستن کے مشرف بااسلام ہونے کا ذکر ہے ان کا اسلامی نام حسینہ رکھا گیا۔73 ا۔اخبار الفضل نے ولایت میں تبلیغ کے زیر عنوان لکھا:۔مکرمی قاضی عبداللہ صاحب بی۔اے اپنے تازہ خط میں تحریر فرماتے ہیں۔”نیو کاسل والا لیکچر جو ۱۴ جولائی کو تھا ، خصوصیت سے نہایت کامیاب ہوا۔ایک لیڈی نے اسلام قبول کیا۔آمنہ نام رکھا گیا اور تین جنٹلمیوں نے تصدیق فارم پر دستخط ثبت کر دیئے۔اس کے بعد ساؤتھ شیلڈ۔نارتھ شیلڈ۔ہیگس وڈین میں بھی لیکچر ہوئے۔اوّل الذکر مقام میں تین ہندی اور ایک عرب سلسلہ حقہ میں داخل ہوئے اور ایک لیڈی نے اعلانِ اسلام کیا۔الحمد للہ 74