تاریخ احمدیت (جلد 28)

by Other Authors

Page 125 of 497

تاریخ احمدیت (جلد 28) — Page 125

تاریخ احمدیت۔جلد 28 125 سال 1972ء اور بنی نوع انسان کی خدمت میں ہم کسی سے پیچھے نہیں رہیں گے۔اللہ تعالیٰ آپ کو دنیا کا قائد بنانا چاہتا ہے لیکن اس کے لئے آپ کو سخت محنت اور خدمت کا جذبہ پیدا کرنا پڑے گا۔اس ضمن میں حضور نے مزید فرمایا کہ اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے لئے اللہ تعالیٰ سے دعا ئیں کرو اور اسی سے ان کو پورا کرنے کے سامان طلب کرو۔120 رمضان المبارک کی برکتوں سے بھر پور فائدہ اٹھانے کی تاکید اس سال پاکستان میں رمضان کے بابرکت مہینہ کا آغاز ۱۰ را کتوبر ۱۹۷۲ء کو بروز منگل ہوا۔جس کے چار روز قبل حضور نے ۶ / اکتوبر کے خطبہ جمعہ میں اس پر کیف اور مبارک مہینہ کی عظیم برکات پر روشنی ڈالی مثلاً خشوع خضوع، ترک لغو، انفاق فی سبیل اللہ اور مجاہدہ بالنفس۔بعد ازاں احباب جماعت کو تاکید فرمائی کہ وو رمضان اپنی تمام برکتوں اور رحمتوں کے ساتھ آ رہا ہے۔۔۔میں اپنی جماعت کے تمام مردوں اور عورتوں ، جوانوں اور بوڑھوں سے کہتا ہوں کہ تم اپنے درخت وجود یعنی ایمان کے درختوں کی نشو نما کے جو بھی سامان اور ذرائع ماہ رمضان میں دیکھو ان سے فائدہ اٹھانے کی ہرممکن کوشش کرو تا اللہ تعالیٰ کے فضل سے تم بھی 66 خدا تعالیٰ کی رضا کی جنتوں میں داخل ہو جاؤ۔121 تحریک جدید کے سال نو کا اعلان اور اظہار خوشنودی سید نا حضرت خلیفہ المسیح الثالث نے اس سال تحریک جدید کے سال نو کا اعلان ۳ نومبر ۱۹۷۲ء کے خطبہ جمعہ میں فرمایا اور اس سلسلہ میں فرمایا :۔چار سال ہوئے میں نے اُس وقت کے حالات کے مطابق اور گذشتہ سالوں میں تحریک جدید کی مالی قربانیوں کا جائزہ لے کر جماعت کے سامنے ایک ٹارگٹ رکھا تھا اور وہ یہ تھا کہ اندرون پاکستان تحریک جدید کا چندہ سات لاکھ نوے ہزار روپے تک پہنچ جانا چاہیے۔ویسے تو تحریک جدید کا مجموعی بجٹ یعنی تحریک جدید کی ساری دنیا کی آمد جب اکٹھی کی جائے تو وہ کم و بیش پچاس لاکھ روپے بنتی ہے جس میں آپ کا یعنی پاکستان کی جماعتوں کا چندہ اس وقت بہت کم ہے اس لئے میں نے