تاریخ احمدیت (جلد 28)

by Other Authors

Page 123 of 497

تاریخ احمدیت (جلد 28) — Page 123

تاریخ احمدیت۔جلد 28 123 سال 1972ء اختتامی خطاب مورخہ ۷ اکتو بر ۱۹۷۲ ء اجتماع مجلس خدام الاحمدیہ کا آخری دن تھا۔حضرت خلیفہ المسیح الثالث گیارہ بجکر آٹھ منٹ پر مقام اجتماع تشریف لائے۔حضور انور کی تشریف آوری پر خدام نے حضور انور کانعروں کے ساتھ والہانہ استقبال کیا۔اختتامی اجلاس کا انعقاد تلاوت قرآن کریم سے ہوا۔اس کے بعد حضور انور نے اپنے دست مبارک سے مجلس اطفال الاحمد یہ سیالکوٹ شہر کو امسال کارگذاری کے لحاظ سے اول آنے پر علم انعامی عطا کیا۔اسی طرح گذشتہ سال اگست میں منعقد ہونے والی درس القرآن کلاس میں امتیاز حاصل کرنے والے احباب کو بھی انعامات سے نوازا۔حضور انور نے مجلس خدام الاحمدیہ کے سالانہ اجتماع کے اختتامی اجلاس میں اپنے نہایت روح پرور اور بصیرت افروز خطاب میں خدام الاحمدیہ کو نصیحت کرتے ہوئے فرمایا کہ اگر تم محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی فوج کے سپاہی بننا چاہتے ہو تو آج یہ عہد کر کے یہاں سے اٹھو کہ قرآن کریم کے حکم اور تنبیہہ کے مطابق کہ وَلَوْ أَرَادُ والخُرُوجَ لَا عَدُّ واله عُدَّةٌ جنگ کرنی ہے تو اس کے لئے تیاری بھی کرنی پڑتی ہے تم عمل کرو گے۔چونکہ جس شخص نے سپاہی بننا ہوتا ہے۔اس کے لئے اپنے اندر سپاہی کی صفات کو پیدا کر ناضروری ہے۔پھر یہ عہد محض زبانی نہ ہو بلکہ تمہیں عمل کر کے دکھانا پڑے گا۔اس رستہ میں تکالیف بھی آئیں گی ، مصائب کا سامنا بھی کرنا پڑے گا۔لیکن ان سے گھبرانے کی ضرورت نہیں کیونکہ خدا تعالیٰ بغیر امتحان آئے اور ابتلاؤں میں ڈالے کسی کو اپنی رضا کی جنتوں کا وارث نہیں بنایا کرتا۔پھر جتنا بڑا کام ہوگا اتنا بڑا امتحان بھی ہوگا۔اس روحانی جنگ میں حصہ لینے کے لئے تمہیں ظاہری ہتھیاروں کی ضرورت نہیں اور یہ ہتھیار تمہارے پاس موجود ہیں۔تمہاری تیاری یہ ہے کہ قرآن کریم کے ہتھیار سے لیس ہو جاؤ اور بداخلاقی سے بچنے کے لئے تقویٰ کو اپنی ڈھال بنالو۔اس کے علاوہ حضور انور نے سورۃ التین کی پر معارف تفسیر کرتے ہوئے چارا نقلابات کا بھی تفصیلی ذکر فرمایا۔اس ضمن میں پہلے حضرت آدم، حضرت نوع ، حضرت موسیٰ اور حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ برپا ہونے والے عظیم روحانی انقلابات کا تفصیلی تذکرہ کیا اور پھر عہد حاضر کے تین مادی انقلابات یعنی سرمایه داری، روسی اشتراکیت اور چینی سوشلزم سے متعارف کرایا نیز روسی اشتراکیت اور چینی سوشلزم کا فرق واضح کیا۔حضور نے تقریر کے آخری حصہ میں مادی انقلابات کے پس پردہ کارفرما الہی حکمت کو نمایاں کرتے ہوئے جماعت احمدیہ کے لائحہ عمل کو واضح فرمایا۔