تاریخ احمدیت (جلد 28) — Page 114
تاریخ احمدیت۔جلد 28 114 سال 1972ء کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ جو انقلاب رونما ہوا اس سے بڑا کوئی اور انقلاب انسانی تصور میں نہیں آسکتا۔پھر آخری زمانہ میں اسلامی انقلاب اور غلبہ کا ذکر کرتے ہوئے پیشگوئی کے رنگ میں فرمایا:۔اسلام کو غالب کرنے کے لئے اللہ تعالیٰ کی مصلحت نے یہ تقاضا کیا کہ اسلامی انقلاب سے پہلے یکے بعد دیگرے تین انقلاب رونما ہوں گے اور اس طرح اسلامی انقلاب کے رونما ہونے کے لئے زمین تیار ہو جائے۔پس یہ ایک حقیقت ہے کہ حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے محبوب ترین روحانی فرزند حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ذریعہ اسلام کا جو آخری غلبہ ادیان باطلہ اور فلسفہ ہائے باطلہ پر مقدر ہے اس کے لئے سرمایہ داری کے انقلاب کے وقت سے بنی نوع انسان کو تیار کیا گیا ہے اس لئے میرے احمدی بھائیوں اور بہنوں کو ان انقلابی تحریکوں سے گھبرانا نہیں چاہیے یہ تو ہمارے لئے تمہید کے طور پر ہیں۔چنانچہ دیکھ لیں جس وقت سرمایہ داری کا انقلاب اپنے بڑھاپے میں داخل ہورہا تھا اس وقت اشتراکیت کا انقلاب اپنی جوانی کے زمانہ میں داخل ہو رہا تھا۔جس وقت اشتراکیت کا انقلاب اپنے بڑھاپے میں داخل ہورہا تھا اس وقت چینی سوشلزم کا انقلاب اپنی جوانی میں داخل ہو رہا تھا اور انشاء اللہ اور اسی کے فضل سے اور جیسا کہ میں دیکھ رہا ہوں یہ ایک خاص سلسلہ ہے جو ایک زبردست الہی منصوبے کے تحت تیار کیا گیا ہے۔اس لئے میں علی وجہ البصیرت اور پورے وثوق کے ساتھ یہ کہ سکتا ہوں کہ جس وقت چینی سوشلزم کا انقلاب اپنے بڑھاپے میں داخل ہو رہا ہوگا اسلام کا عظیم انقلاب اپنی جوانی میں داخل ہو رہا ہو گا۔اس لئے ہماری جماعت پر بڑی بھاری ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں“۔111 جماعتی تعلیمی ادارہ جات کا قومیائے جانا صدر مملکت ذوالفقار علی بھٹو نے ریڈیو پاکستان پر تمام پرائیویٹ سکولوں کو سرکاری تحویل میں لینے کا اعلان کیا اور کہا کہ ان سکولوں کو دو سال تک قومی تحویل میں لے لیا جائے گا۔اور پرائیویٹ