تاریخ احمدیت (جلد 27)

by Other Authors

Page 52 of 364

تاریخ احمدیت (جلد 27) — Page 52

تاریخ احمدیت۔جلد 27 52 حضرت خلیفہ اسیح الثالث کا مسٹر ٹب مین کے انتقال پر تعزیتی پیغام سال 1971ء لائبیریا کے صدر مسٹر ولیم ٹب مین جو لندن میں بغرض علاج تشریف لے گئے تھے مورخہ ۲۳ جولائی ۱۹۷۱ء کو ۷۵ سال کی عمر میں وفات پاگئے۔ان کی وفات پر حضور نے لائبیریا کے نئے صدر مملکت اور وزیر خارجہ کے نام ہمدردی اور تعزیت کے مندرجہ ذیل پیغامات بذریعہ تار ارسال فرمائے۔وزیر خارجہ لائبیریا کے نام بتاریخ ۲۴ جولائی ۱۹۷۱ء وزیر خارجہ حکومت لائبیریا ، منروویه صدر ٹب مین کے افسوس ناک انتقال کی خبر سن کر دلی صدمہ ہوا۔لائبیریا کا ملک ایک عظیم محب وطن اور جدید لائبیریا کے معمار سے محروم ہو گیا۔براہ مہربانی بیگم شب مین اور ان کے دیگر افراد خاندان کو میری طرف سے ہمدردی اور تعزیت پہنچادیں۔مرزا ناصر احمد خلیفة المسیح صدر لائبیر یا ولیم ٹالبرٹ کے نام بتاریخ ۲۶ جولائی ۱۹۷۱ء امام جماعت احمدیہ 56 بخدمت پریذیڈنٹ ٹالبرٹ ، منروویہ (لائبیریا) صدر ٹب مین کا انتقال پر ملال میرے لئے گہرے غم والم کا موجب ہوا۔ان کی وفات سے اہل لائبیریا ایک عظیم قوم ساز اور جدید لائبیریا کے عظیم معمار سے محروم ہو گئے ہیں صحیح معنوں میں وہ بابائے قوم تھے۔مجھے امید ہے اور میں دعا کرتا ہوں کہ آپ کی قیادت کی شکل میں لائبیریا کو ایک اور نگہبان اور رکھوالا نصیب ہوگا اور اہل لائبیر یا ایک ایسی قوم نہیں رہیں گے جن کا کوئی قائد نہ ہو۔براہ مہربانی غمزدہ خاندان اور اہل لائبیریا کو میری طرف سے ہمدردی اور تعزیت کا پیغام پہنچادیں۔مرزا ناصر احمد امام جماعت احمدیہ (ربوہ) پاکستان