تاریخ احمدیت (جلد 27)

by Other Authors

Page 53 of 364

تاریخ احمدیت (جلد 27) — Page 53

تاریخ احمدیت۔جلد 27 53 حضرت خلیفتہ اسیح الثالث کے نام صدر لائبیریا ٹالبرٹ کا جوابی پیغام سال 1971ء حضرت خلیفۃ اسیح الثالث نے تعزیت کا جو پیغام لائبیریا کے نئے صدر مسٹر ٹالبرٹ کے نام بذریعہ کیبل گرام ارسال فرمایا تھا اس کے جواب میں صدر موصوف کی طرف سے حسب ذیل برقی پیغام بھیجا گیا۔بخدمت ( حضرت ) مرزا ناصر احمد (صاحب ) امام جماعت احمد یہ ربوہ پاکستان صدر ٹب مین کی وفات پر ہمیں جو نا قابل تلافی نقصان اٹھانا پڑا ہے اس کے ضمن میں آپ کا مرسلہ ہمدردی اور تعزیت کا برقی پیغام ہمارے لئے بہت تسکین خاطر کا موجب ہوا ہے۔اللہ تعالیٰ کے حضور دعا ہے کہ ہمیں آپ کی گوناگوں دینی مساعی سے باطنی قوت حاصل کرنے کی توفیق نصیب ہو۔میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ ہم آئندہ بھی آپ کی مشفقانہ دعاؤں پر آپ کے ممنون احسان رہیں گے۔آخر میں برادرانہ سلام عرض ہے۔ٹالبرٹ“ (صدر جمہوریہ لائبیریا۔مغربی افریقہ) 57 مشرقی پاکستان کے واقعات کا تذکرہ اور نہایت قیمتی نصائح سید نا حضرت خلیفہ المسح الثالث نے کے راگست ۱۹۷۱ کومجلس علم وعرفان کے دوران مشرقی پاکستان میں رونما ہونے والے واقعات پر نہایت بصیرت افروز تبصرہ کرتے ہوئے فرمایا کہ ہمیں اپنے بنگالی بھائیوں اور ان کے مفادات سے ہمیشہ بڑی ہمدردی اور گہری دلچسپی رہی ہے ہم ان کے جائز حقوق کا تحفظ ضروری سمجھتے ہیں۔ہماری یہ دلی خواہش ہے کہ وہ بھی ملک کی تعمیر و ترقی میں ہمارے دوش بدوش آگے بڑھیں اور اس کے ثمرات سے پورے طور پر بہرہ اندوز ہوں مگر ان میں سے شر پسند عناصر نے خارجی اور داخلی محرکات کی بناء پر اپنے مطالبات کو جو شکل دی اور پھر ان کو منوانے کے لئے جس رنگ میں مظاہرہ کیا اس کا انسانی بصیرت اور شرافت سے دور کا بھی واسطہ نہیں ہے۔انہوں نے ناحق فتنہ و فساد کی آگ بھڑ کا کرقتل و غارت اور لوٹ مار کا جو بازار گرم کیا اسے کوئی نظمند انسان مہذب و متمدن معاشرت کا فطری اور جائز رد عمل نہیں کہہ سکتا۔انسان فطرت صحیحہ کا مالک ہے اس کی فطرت کا تو یہ حال ہے کہ اگر کسی کا پاؤں اتفاقاً دوسرے کے ننگے پاؤں پر پڑ جائے تو اس کی تکلیف کے احساس سے اس