تاریخ احمدیت (جلد 27)

by Other Authors

Page 51 of 364

تاریخ احمدیت (جلد 27) — Page 51

تاریخ احمدیت۔جلد 27 51 سال 1971ء ایک بڑی تعداد میں مسلمانوں کو شہید کرنے کے علاوہ متعد د مساجد کو بھی نذر آتش کر دیا گیا۔شرق وغرب میں پھیلے ہوئے احمد یہ مسلم مشنوں نے مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے ان مظالم کے خلاف پر زور احتجاج کرتے ہوئے حکومت فلپائن کو متعدد برقی پیغامات بھیجے جن میں ان مظالم کا سد باب کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ان احمد یہ مشنوں میں امریکہ ، انگلستان، مغربی جرمنی ، کینیڈا، سوئٹزرلینڈ ، جزائرنجی ، انڈونیشیا، ملائیشیا،سیرالیون ، تنزانیہ، یوگنڈ اوغیرہ شامل تھے۔ان تاروں کے جواب میں صدر فلپائن کی جانب سے بیرونی ممالک کے احمد یہ مشنوں اور جماعتوں کو یقین دلایا گیا کہ حکومت اس سلسلہ میں ضروری اقدامات عمل میں لا رہی ہے اور یہ کہ مجرموں کو قرار واقعی سزادی جائے گی۔چنانچہ اس سلسلہ میں انگلستان، سوئٹزرلینڈ ، جزائر فجی ، ملائیشیا، یوگنڈا ، وغیرہ مشنوں کو جوابی تار موصول ہوئے۔54 فضل عمر درس القرآن کلاس امسال فضل عمر درس القرآن کلاس مورخه ۵ جولائی تا ۴ راگست ۱۹۷۱ ء مسجد مبارک میں منعقد ہوئی۔جس میں باقاعدہ داخلہ لینے والے طلباء کی تعداد ۴۶۴ اور طالبات کی تعداد ۴۳۲ تھی۔امتحان میں ۳۷۷ طالبات اور ۳۲۲ طلباء نے حصہ لیا۔کلاس کا افتتاح مولانا ابوالعطاء جالندھری صاحب نے دعا سے کیا۔حضرت خلیفہ اسیح الثالث نے دو مرتبہ مسجد مبارک میں تشریف لاکر طلباء و طالبات سے خطاب بھی فرمایا۔کلاس کے دوران علمی و ورزشی مقابلہ جات بھی ہوئے جس میں سب نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔۳ اگست کو مسجد مبارک میں طلباء و طالبات کی ایک خاص اجتماعی تقریب منعقد ہوئی۔جس پر حضور نے اپنے قلم سے مندرجہ ذیل نصیحت ارسال فرمائی۔نصیحت یہ ہے کہ میری نصائح پر جو وقتا فوقتا ملتی رہتی ہیں سب عمل کریں۔“ ۴ راگست کو طلباء و طالبات کو علیحدہ علیحدہ الوداعی پارٹی دی گئی۔طالبات کی تقریب لجنہ اماءاللہ کے وسیع میدان میں حضرت سیدہ امتہ الحفیظ بیگم صاحبہ کی زیر صدارت منعقد ہوئی اور انعامات تقسیم کئے گئے۔55