تاریخ احمدیت (جلد 27)

by Other Authors

Page 311 of 364

تاریخ احمدیت (جلد 27) — Page 311

تاریخ احمدیت۔جلد 27 311 سال 1971ء آپ کے پر مغز خطاب کے بعد ایم ایم حبیب صاحب نے اسلام تلوار کے ذریعہ نہیں پھیلا“ کے موضوع پر عالمانہ تقریر کی۔آخری پُر جوش تقریر عبدالسلام اولا ئنڈے کی تھی جس کا موضوع تھا مسلمانوں کا زوال اور اس کا علاج“۔جناب صدر صاحب نے اپنی مختصر صدارتی تقریر میں جماعت کا شکر یہ ادا کیا کہ جماعت نے انہیں یہ اعزاز بخشا ہے اور انہوں نے جماعت کی اسلامی تبلیغ و ترقی کی کوششوں کو نہایت عمدہ الفاظ میں سراہا۔کا نفرنس کی اکثر تقاریر انگریزی زبان میں ہوئی تھیں جن کا مقامی یور با زبان میں ساتھ ساتھ ترجمہ کر دیا جاتا رہا یا تقریر کے اختتام پر اس کا مشخص پیش کر دیا جاتا رہا۔کا نفرنس کا ریڈیو، ٹیلیویژن اور مقامی اخبارات میں اچھا خاصا چرچا ہوا۔ریڈیو اور ٹیلیویژن پر تین دن متواتر اس کے متعلق تفصیلی خبریں نشر ہوتی رہیں۔۲۶ دسمبر ۱۹۷۱ء کی رات کو ۹ بجے مندرجہ ذیل خبر نشر ہوئی۔نائیجیریا کے احمدیہ مسلم مشن کی بائیسویں سالانہ کا نفرنس لیگوس میں دوسرے دن میں داخل ہو چکی ہے۔یہ تین روزہ کانفرنس جو کل مسلم ٹیچرز ٹریننگ کالج لیگوس میں شروع ہوئی اور جس میں ملک کے طول و عرض سے نمائندگان نے شرکت کی۔اس کا افتتاح جماعت احمدیہ کے امام اور خلیفہ کے نمائندے مولوی فضل الہی انوری امیر جماعت احمدیہ نائیجیریا نے اپنے خطاب سے کیا۔جس میں آپ نے آئندہ سال کے لئے مشن کی سکیموں پر روشنی ڈالی۔آپ نے اعلان کیا کہ نائیجیریا کی شمال مغربی ریاست میں اس سال دو گرلز ہائی سکول کھولے جائیں گے۔اس کے علاوہ ریاست کو ارا (Kwara) ریاست مغربی اور ریاست شمالی میں ہیلتھ سنٹر بھی قائم کئے جائیں گے۔اس سے قبل جماعت کی ترقیاتی رپورٹ میں امیر موصوف نے بیان کیا کہ گذشتہ سال ملک کے مختلف حصوں میں بارہ مقامات پر جماعت کے لئے تبلیغی مرکز قائم کئے گئے ہیں۔علاوہ ازیں جنگ زدہ علاقوں میں جماعت کے رفاہی ادارہ کی طرف سے بہت سا ریلیف کا سامان بھی تقسیم کیا گیا ہے۔منا (Minna) اور گساؤ (Gusau) میں دو سکول بھی کھولے گئے ہیں۔سالانہ کانفرنس میں زیر بحث آنے والے امور میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے مقام ختم نبوت ، حضرت مرزا غلام احمد کے دعویٰ نبوت اور ثبوت میں قرآن واحادیث اور اقوال ائمہ اسلام سے دلائل، اسلامی تہذیب کا اثر موجودہ معاشرہ پر اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے متعلق قرآنی تصور