تاریخ احمدیت (جلد 27)

by Other Authors

Page 312 of 364

تاریخ احمدیت (جلد 27) — Page 312

تاریخ احمدیت۔جلد 27 312 سال 1971ء جیسے مسائل شامل ہیں۔یہ کا نفرنس کل ختم ہو رہی ہے۔یہ خبر نائیجیریا کی مختلف مقامی زبانوں میں ترجمہ ہو کر مقامی پروگراموں میں بھی براڈ کاسٹ ہوتی رہی۔اس کا نفرنس میں ہجری شمسی تقویم کی بھی خاص طور پر تشہیر کی گئی جس کے نتیجہ میں اب جماعت کے بہت سے احباب اپنی نجی خط و کتابت میں ہجری شمسی کیلنڈر کو استعمال کرنے لگے ہیں۔124 یوگنڈا صوفی محمد اسحاق صاحب مبلغ انچارج یوگنڈا مشن تحریر فرماتے ہیں کہ انہوں نے مولوی جلال الدین قمر صاحب کی معیت میں چھ روز تک ایک ایسی کا نفرنس میں شرکت کی جو حکومت نے مختلف الخیال لوگوں کے اتحاد واتفاق کے لیے منعقد کی تھی۔یہ کانفرنس کمپالہ انٹرنیشنل کانفرنس سینٹر میں منعقد ہوئی اور اس کی صدارت اٹارنی جنرل نے کی۔۲۰۰ سے زائد نمائندگان نے کانفرنس میں شرکت کی اور اپنے اپنے خیال کا اظہار کیا کہ مسلمانوں میں اتحاد کیونکر ہوسکتا ہے اور کن ذرائع کو اختیار کرنے سے ان کے مختلف کاموں میں پجہتی پیدا کی جاسکتی ہے۔صوفی صاحب نے آنحضرت سیلی سیلم کے اس ارشاد سے اپنی تقریر کا آغاز کیا کہ مَن صَلَّى صَلَوَتَنَا وَاسْتَقبَلَ قِبْلَتَنَا وَاكَلَ ذَبِيحَتَنا فَذَلِكَ المُسلِمُ الَّذِي لَهُ ذِمَّةَ اللَّهِ وَذِمَّةً رَسُولِهِ(الصحيح البخارى كتاب الصلوۃ باب فضل استقبال القبلة) اور حاضرین کو بتایا کہ آنحضرت صلی ا یہ تم نے مسلمانوں کے اتحاد کے لیے یہ بات بنیاد کے طور پر بیان فرمائی ہے اور جب تک ہم اسے پیش نظر نہ رکھیں گے اور اس کے مطابق اپنے قول و فعل کو نہ ڈھالیں گے اتحاد کی تمام باتیں بے معنی ہوں گی۔125