تاریخ احمدیت (جلد 27)

by Other Authors

Page 295 of 364

تاریخ احمدیت (جلد 27) — Page 295

تاریخ احمدیت۔جلد 27 295 سال 1971ء برگزیدہ رسول تھے جو صرف بنی اسرائیل کی کھوئی ہوئی بھیڑوں کی طرف مبعوث ہوئے تھے۔جمعہ و عصر کی نماز میں ادا کرنے کے بعد ایک گھنٹہ تک سوالات و جوابات کا سلسلہ جاری رہا۔مولوی صاحب نے خدا کے فضل سے بڑے شافی و وافی جواب دے کر ہر سوال کرنے والے کو مطمئن کر دیا۔خدا کے فضل سے یہ تقریب بھی نہایت کامیاب ہوئی جس کے بعد آپ ایلڈوریٹ آگئے اور بخیریت ۸ جنوری کو نیروبی پہنچ گئے۔گیمبیا 111۔مولا نا محمد شریف صاحب امیر و مبلغ انچارج گیمبیا کی ایک رپورٹ کے مطابق ۱۹۷۱ء کا سال جماعت احمد یہ گیمبیا کے لئے خدا کے فضل و کرم سے حسب سابق ترقی اور کامیابی کا سال تھا۔112 اس سال کے آغاز میں جماعت گیمبیا کے ایک مخلص رکن جناب ایم اے سونکو ملکی پارلیمنٹ کے ممبر منتخب ہوئے۔113 ۲۳ جولائی ۱۹۷۱ء کو جماعت احمد یہ گیمبیا کے ایک وفد نے مولا نا محمد شریف صاحب کی سرکردگی میں سرداؤدا جوارا صدر گیمبیا سے ملاقات کی۔وفد میں مسٹر ایم اے سوہن پریذیڈنٹ جماعت احمد یہ گیمبیا، مسٹر ٹی بی خون جنرل سیکرٹری اور ڈاکٹر انوار احمد صاحب شامل تھے۔مولانا صاحب نے ڈاکٹر صاحب موصوف کا تعارف کراتے ہوئے بتایا کہ حضرت امام جماعت احمدیہ کے وعدہ کے مطابق جو حضور نے ۱۹۷۰ء کے دورہ کے دوران فرمایا تھا دوسپیشلسٹ ڈاکٹر گیمبیا پہنچ گئے ہیں اور مصروف عمل ہیں۔دوران ملاقات نصرت ہائی سکول بانجل کے قیام کا بھی ذکر ہوا۔صدر مملکت نے جماعت احمدیہ کی تعلیمی اور طبی مساعی پر خوشی کا اظہار کیا اور ان خدمات کو سراہا جو احمد یہ مشن ارض بلال کے مظلوم باشندوں کی خدمت کے لئے انجام دے رہا ہے۔مولانا صاحب نے آخر میں حضرت خلیفہ اسیح الثالث کی طرف سے پاکستانی قراقلی ٹوپی کا ایک تحفہ صدرمملکت کی خدمت میں پیش کیا جس کو انہوں نے بخوشی قبول فرما یا اور شکر یہ ادا کیا۔114 ۲۰ نومبر ۱۹۷۱ء کوعید الفطر کی مبارک تقریب تھی اس روز مولانا صاحب نے صدر مملکت گیمبیا سے ملاقات کی جس کا ذکر ۲۷ نومبر کو ریڈیو گیمبیا نے نشر کیا۔۶ دسمبر ۱۹۷۱ ء کو مولانا صاحب نے احباب جماعت کے ساتھ احمد یہ ڈینٹل یونٹ کا با قاعدہ افتتاح کیا۔۳۰ نومبر کوڈکار (سینیگال) سے سائمن کمپنی کا نمائندہ الیکٹریشن اسے نصب کرنے کے لئے آیا تھا اور ۴ دسمبر کو اس کی تکمیل ہوئی تھی۔