تاریخ احمدیت (جلد 27)

by Other Authors

Page 294 of 364

تاریخ احمدیت (جلد 27) — Page 294

تاریخ احمدیت۔جلد 27 294 سال 1971ء مبلغ کی تقریر سن کر زندگی میں پہلی دفعہ مجھے علم ہوا کہ اسلام امن و صلح کا مذہب ہے اور تمام انبیاء پر ایمان لانے کو ضروری قرار دیتا ہے نیز کہا کہ معزز مہمان نے اسلام کے خلاف پھیلائی ہوئی غلط فہمیوں کا بڑی عمدگی سے ازالہ کیا ہے اور میں جماعت احمدیہ کے مبلغین سے درخواست کروں گا کہ وہ ایسے جلسے بار بار کریں اور صرف ایک مسجد نہیں بلکہ اس علاقہ میں کئی مساجد بنائیں۔جلسہ کی کارروائی ختم ہونے پر تمام حاضرین مسجد کے دروازہ کے پاس جمع ہوئے۔مولوی صاحب نے لمبی دعا کے بعد تالا کھول کر مسجد کا افتتاح کیا۔اذان کے بعد ظہر وعصر کی نمازیں جمع کر کے پڑھا ئیں بعد میں تمام مہمانوں کو کھانا پیش کیا گیا۔مسجد کی افتتاحی تقریب میں کسوموں مشن کی تمام احمدی جماعتوں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔۴ جنوری (۱۹۷۲ء) کو کسوموں سے چالیس میل کے فاصلہ پر اسیمبو بے(Asembo Bay) کے علاقہ میں کہا نجو ( Kahunje) کی جماعت میں جلسہ منعقد ہوا جس میں آپ نے سواحیلی زبان میں خطاب کیا جس کا ترجمہ مقامی معلم حسن رشیدی صاحب نے ( جولو د قبیلے سے تعلق رکھتے تھے اور بہت محنت اور اخلاص سے تبلیغی جہاد میں مصروف تھے ) لوکل قبیلہ (Luo) کی زبان Kiluo میں ساتھ ساتھ کیا۔بعد میں نہایت مؤثر انداز میں عیسائی دوستوں کے سوالوں کے جوابات دیئے۔یہ سارا پروگرام اڑھائی گھنٹے تک جاری رہا۔نماز ظہر و عصر ادا کرنے کے بعد مقامی جماعت کی طرف سے تمام مہمانوں کو کھانا پیش کیا گیا۔ایک احمدی خاتون نے مہمان نوازی کے لئے اپنی طرف سے ایک گائے ذبح کی تھی اس موقع پر ایک نوجوان عیسائی نے قبول اسلام کیا۔ے جنوری کو کسوموں سے ۱۲۰ میل کے فاصلے پر مٹاوا (Matawa) میں خطبہ جمعہ اور خدا کے گھر کی افتتاحی تقریب کا اکٹھا ہی پروگرام تھا اس موقع پر بھی آپ نے خطبہ جمعہ کے بعد خدا کے گھر کا افتتاح کرتے ہوئے اعلان کیا کہ یہاں بلا تمیز رنگ ونسل اور مذہب ہر شخص کو داخل ہونے کی اجازت ہے اور اس وقت بھی جو عیسائی دوست اندر آنا چاہیں وہ آسکتے ہیں۔اس پر چند عیسائی دوست کرسیوں سے اٹھ کر اندر تقریر سننے کے لئے چلے آئے اس کے بعد آپ نے پہلے احمدیت کے خلاف پھیلائی ہوئی غلط فہمیوں کا جواب دے کر بتایا کہ احمد یہ جماعت ہی کے عقائد اس وقت صحیح اسلامی عقائد ہیں جن کی بنیاد قرآن مجید، سنت اور حدیث پر مبنی ہے۔پھر آپ نے عیسائیت کے بارے میں بائبل سے الوہیت مسیح، کفارہ معجزات مسیح اور ابن اللہ کہلانے کا تنقیدی جائزہ لے کر بتایا کہ حضرت مسیح علیہ السلام دیگر انبیاء کی طرح خدا کے ایک