تاریخ احمدیت (جلد 27)

by Other Authors

Page 296 of 364

تاریخ احمدیت (جلد 27) — Page 296

تاریخ احمدیت۔جلد 27 296 سال 1971ء مولانا صاحب کی ایک مطبوعہ رپورٹ کے مطابق سال کے آخر میں احمدی میڈیکل سنٹروں کے لئے متعلقہ اضلاع کے کمشنر صاحبان نے مناسب جگہیں جماعت کو دے دیں اس سلسلہ میں 11 نومبر کو درخواستیں دی گئی تھیں جو منظور ہو گئیں۔علاوہ ازیں ویسٹرن ڈویژن کے کمشنر صاحب کی طرف سے گنجور کی زمین (۲۵۰ ۲۵۰ فٹ) کی لیز (Lease) کے کاغذات بھی دستخطوں کے لئے آپ کو مل گئے۔سال کے آخر میں (نومبر و دسمبر کے دوران) سابا (Saba) میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے ایک نئی جماعت معرضِ وجود میں آئی اور ۱۶ / احباب سلسلہ احمدیہ میں داخل ہوئے۔115 ماریشس اس سال عید الاضحیہ کی مبارک تقریب ماریشس کی تمام جماعت ہائے احمدیہ نے پورے اہتمام سے منائی۔اگر چہ عید کے دن موسم خراب تھا اور احباب کے لئے بارش کے سبب مرکزی مسجد دار السلام میں آنا مشکل تھا لیکن پھر بھی احباب دور دور کے علاقہ سے بکثرت عید پڑھنے کے لئے تشریف لائے۔اس دفعہ عید کے موقع پر جماعت احمد یہ روزہل نے ایک ہزار سے زائد احباب کا کھانا تیار کیا تھا چنانچہ نما زعید کے بعد کثیر احباب اور مستورات نے دو پہر کا کھا نا ہال اور کالج کے کمروں میں کھایا۔اس دفعہ مشن ہاؤس میں معززین ملک کے اعزاز میں ظہرانے کا پروگرام بھی تھا۔جس میں ماریشس کی اہم شخصیات کو مدعو کیا گیا تھا۔دعوت میں تقریباً ۲۵ مہمانوں نے شرکت کی جن میں ایک ملک کی سفیر، روز ہل کے میر محترم Jean Henry Ythier، قوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کے نمائندہ مکرم صالح آف ترکی ، سیکرٹری منسٹری آف لیبر مکرم پانی، گورنمنٹ آف ماریشس کے ویٹرنری ایڈوائزر ڈاکٹر شجاع، سپرنٹنڈنٹ پولیس روز ہل اور انٹر ریجس کمیٹی ماریشس کے سیکرٹری مکرم رو بیارڈ Robillard شامل تھے۔116 اس سے قبل عید الفطر ( دسمبر ۱۹۷۰ء) کی تقریب بھی جماعت ہائے احمد یہ ماریشس نے پورے اہتمام اور جوش و خروش کے ساتھ منائی۔مسجد دار السلام روز ہل کے علاوہ پانچ دیگر احمد یہ مساجد یعنی مسجد فضل فینکس ،مسجد مبارک مونتا ئمیں بلانش ، مسجد رضوان سینٹ پیری (Saint-Pierre) مسجد نور پائی، اور مسجد احمد یہ تریولے میں بھی باقاعدہ طور پر عید کے اجتماعات ہوئے۔تمام مساجد میں وقار