تاریخ احمدیت (جلد 27)

by Other Authors

Page 291 of 364

تاریخ احمدیت (جلد 27) — Page 291

تاریخ احمدیت۔جلد 27 291 سال 1971ء صوبہ کے دوسرے علاقہ ٹاویٹا میں پہنچے جہاں ان دنوں مولانا بشیر احمد صاحب اختر بطور مبلغ متعین تھے۔108 اگلے روز ۸ ستمبر کو اور 9 ستمبر کو ماہو ( Mahoo) کے پرائمری سکولوں میں آپ کی تقاریر ہوئیں۔۱۲ ستمبر کا دن اس علاقہ کی جماعتوں کے لئے عید کا دن تھا کیونکہ اس دن ایلڈورو (Eldoro) کی سب سے پہلی مسجد کا افتتاح تھا۔یہاں عرصہ دراز سے کیتھولک مشن قائم تھا مولوی بشیر احمد صاحب اختر کی تحریک اور سکیم کے مطابق مئی ۱۹۷۰ء میں تعمیر شروع ہوئی اور دسمبر کے آخر میں ایک اچھی عمارت بن کر تیار ہو گئی۔اتنی تھوڑی مدت میں اور پھر وافر ذرائع نہ ہونے کے باوجود خدا کے گھر کا بن جانا نصرت الہی کا ایک نشان تھا۔بعض مخالفین نے کھلم کھلا مخالفت کی اور رکاوٹیں ڈالیں مگر اس کے با وجود خدا کا گھر بن گیا اور اس کی تعمیر کے لئے نیروبی، ممباسہ اور ایلڈوریٹ (Eldoret) کے مخیر احمدی احباب نے اس کی تعمیر میں دل کھول کر حصہ لیا۔کینیا میں جماعت کی یہ دوسری مسجد تھی جس کا افتتاح ۱۹۷۱ء میں ہوا۔قبل ازیں اسی سال ماہ اپریل میں مسجد مارا گولی کا افتتاح عمل میں آیا تھا۔ایلڈورو میں خدا کے گھر کے افتتاح کی تقریب میں تلاوت و نظم کے بعد مولانا محمد منور صاحب انچارج مشن تنزانیہ کا پیغام عثمانی گا گور یا صاحب پریذیڈنٹ جماعت احمد یہ نیروبی نے پڑھ کر سنایا۔بعد ازاں مولانا جمیل الرحمن صاحب رفیق نے نہایت مؤثر اور دلنشین پیرایہ میں سواحیلی زبان میں افتتاحی تقریر کی جس کا سامعین پر بہت اچھا اثر ہوا۔آخر میں مولانا بشیر احمد صاحب نے شکریہ ادا کیا۔پھر مولانا جمیل الرحمن صاحب رفیق نے مسجد کے دروازہ کے قریب جا کر اجتماعی دعا کرائی۔دعا کے بعد پریذیڈنٹ صاحب جماعت احمدیہ ایلڈورو جمعہ رمضانی صاحب نے مولانا صاحب کی خدمت میں مسجد کی چابی پیش کی اور آپ نے تالا کھولا۔اس طرح خدا کے حضور دعاؤں کے ساتھ اس مسجد کا افتتاح عمل میں آیا۔سارا پروگرام سواحیلی زبان میں تھا جور ریکارڈ کیا گیا۔پروگرام شروع سے لے کر آخر تک بڑی توجہ اور انہماک سے سنا گیا۔خصوصاً مولانا صاحب کی تقریر۔ایسے معلوم ہوتا تھا کہ مقرر کے علاوہ اور کوئی جلسہ گاہ میں موجود ہی نہیں۔حاضرین کی تعداد قریباً ۱۷۰ تھی۔شامل ہونے والوں میں ہر طبقہ کے لوگ شامل تھے۔چیف، سب چیف ایگریکلچرل آفیسرز، پوسٹ آفس کا عملہ سکول کے اساتذہ اور دیگر معززین شہر۔ظہر وعصر کی نمازوں کی ادائیگی کے بعد تمام حاضرین کو دو پہر کا کھانا پیش کیا گیا۔حاضرین اس تقریب سے