تاریخ احمدیت (جلد 27)

by Other Authors

Page 272 of 364

تاریخ احمدیت (جلد 27) — Page 272

تاریخ احمدیت۔جلد 27 272 سال 1971ء کیوجہ سے وہ سکول کی تجربہ گاہیں نہیں دیکھ سکتے جب کبھی آئندہ آئیں گے تو ان کا معاینہ کریں گے۔اس تقریب کے موقع پر ریڈیو پریس ٹیلی ویژن کے نمائندے موجود تھے۔چنانچہ اس تقریب کی کارروائی کی احسن رنگ میں تشہیر ہوئی اور جماعت احمدیہ کی تعلیمی اور طبی خدمات کا خوب چرچا ہوا۔85 اس سال بو میں مقامی مبلغین اور اساتذہ کے لئے ۲۰ سے ۲۹ /اگست تک پہلے ریفریشر کورس کا انتظام کیا گیا جس کا افتتاح مولوی محمد صدیق صاحب شاہد گورداسپوری امیر جماعتہائے احمدیہ سیرالیون نے کیا اور اس میں شامل ہونے والوں کو نصیحت کی کہ وہ اپنے اندر ایک کامیاب مبلغ کی صفات پیدا کرنے کی کوشش کریں۔خود علم سیکھیں تا دوسروں کو سکھا سکیں۔سب سے بڑے مبلغ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم تھے اور آپ ہی کی زندگی سے ہم بطور مبلغ صحیح نمونہ حاصل کر سکتے ہیں۔کلاس کے افتتاح کی خبر ریڈیو اور پریس دونوں نے دی۔کلاس کا پہلا اجلاس صبح نو بجے سے ۱۲ بجے تک جاری رہتا تھا جس میں سید منصور احمد صاحب بشیر ، مولوی عزیز الرحمن صاحب خالد ، مولوی مقبول احمد صاحب ذبیح اور مولوی نظام الدین صاحب مهمان بالترتیب قرآن مجید، حدیث اور نماز کے اسباق پڑھاتے تھے۔دوسرا اجلاس (ڈھائی بجے تا ساڑھے چار بجے تک) صداقت مسیح موعود علیہ السلام، وفات مسیح “ اور ختم نبوت پر نوٹس لکھوانے کے علاوہ دیگر اہم موضوعات پر تقریروں کے لئے مخصوص تھا۔مقررین میں ایم بی ابراہیم صاحب سیکرٹری تعلیم ، انورحسن صاحب پرنسپل احمد یہ سیکنڈری سکول بو اور مبارک احمد صاحب نذیر پرنسپل احمد یہ سیکنڈری سکول جو رو شامل تھے۔۲۸ اگست کو امتحان لیا گیا اور اگلے روز مبلغین اور اساتذہ میں سے اول اور دوم آنے والوں میں انعامات تقسیم کئے گئے۔تقسیم انعامات کی تقریب کے معابعد جماعت احمد یہ ہو نے ریفریشر کورس میں شامل ہونے والے مبلغین و اساتذہ کے اعزاز میں دعوت عصرانہ دی۔اسی روز ہو“ کی مرکزی احمد یہ مسجد کی تعمیر کے سلسلہ میں وقار عمل تھا جس میں دیگر احمدیوں کے علاوہ کلاس میں شامل مبلغین اور پرائمری سکول کے اساتذہ نے پر جوش حصہ لیا۔یہ وقار عمل تین گھنٹہ تک جاری رہا جس کے اختتام پر ”کلوا جمیعا “ کا پروگرام تھا جو بہت مفید اور دلچسپ رہا۔اپنی نوعیت کی اس پہلی کلاس کے اختتام کی خبر ریڈیو سیرالیون نے نشر کی اور اخبار ڈیلی میل (Daily Mail) میں شائع ہوئی۔86