تاریخ احمدیت (جلد 27) — Page 179
تاریخ احمدیت۔جلد 27 179 سال 1971ء معاف کر دیا۔آپ کی ظاہری تعلیم معمولی تھی مگر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے فیض صحبت اور حضور کی کتب اور سلسلہ کے لٹریچر کے مطالعہ سے آپ دینی علوم اور تبلیغی مسائل سے کافی واقف تھے اور تبلیغی میدان میں ان سے خوب فائدہ اٹھاتے تھے۔61 حضرت مولوی صاحب تحریک جدید کے پانچ ہزاری مجاہدین میں سے تھے۔62 پابند صوم و صلوۃ ، دعا گو اور صاحب رؤیا والہام بزرگ تھے جو ۶۵ سال تک سرزمین سندھ کو منور کرتے رہے۔اولاد ۱۔ماسٹر شمس الدین صاحب بلوچ کراچی۔۲۔مولوی بشارت احمد صاحب بشیر مبلغ سیرالیون و سابق نائب وکیل التبشیر تحریک جدید ر بوه ( وفات ۲۰ جنوری ۱۹۹۲ء)۔۳۔منور احمد صاحب بلوچ (مرحوم) حضرت رحمت بی بی صاحبہ ولادت : تقریباً ۱۸۷۱ء وفات : ۲۲ اگست ۱۹۷۱ء حضرت رحمت بی بی صاحبہ چوہدری غلام رسول صاحب ساکن تلونڈی جھنگلاں مقیم چک ۵۵۔رب برج ضلع فیصل آباد کی والدہ ماجدہ تھیں۔آپ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی صحابیہ تھیں۔اکثر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی خدمت میں حاضر ہو کر دعا کے لئے عرض کیا کرتی تھیں۔تحریکات میں اکثر حصہ لیتیں۔صوم وصلوٰۃ کی پابند، بہت دعا گواور غریب پرور خاتون تھیں۔آپ نے ۲۲ اگست ۱۹۷۱ء کو قریباً ۱۰۰ سال کی عمر میں وفات پائی۔63 حضرت میاں اللہ دتہ صاحب سیالکوٹی ولادت: تقریباً ۱۸۸۱ء تحریری بیعت : ۱۹۰۷ ء وفات: ۲۲ ستمبر ۱۹۷۱ء حضرت میاں اللہ دتہ صاحب نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے زمانہ مبارک میں ۷ ۱۹۰ء میں بذریعہ خط بیعت کا شرف حاصل کیا۔اور ۱۹۱۰ ء میں حضرت خلیفہ اسی الاول کے دست مبارک پر بیعت کی۔آپ احمدیت کے فدائی اور قرآن کریم سے عشق رکھتے تھے۔دن کا زیادہ حصہ تلاوت قرآن کریم میں گزارتے تھے۔آپ نے ۲۲ ستمبر ۱۹۷۱ء کو بعمر ۹۰ سال وفات پائی۔64 حضرت چوہدری حاجی اللہ بخش صاحب چندر کے منگولے ضلع سیالکوٹ بیعت : ۱۹۰۵ء وفات ۳/اکتوبر ۱۹۷۱ء 65 ولادت: اندازاً۱۸۸۷ء