تاریخ احمدیت (جلد 27)

by Other Authors

Page 117 of 364

تاریخ احمدیت (جلد 27) — Page 117

تاریخ احمدیت۔جلد 27 117 سال 1971ء مرز امنصور احمد صاحب بھی دورہ پر تشریف لے گئے تھے۔اور ہدایت یہ تھی کہ صرف جماعتوں کا دورہ نہیں کرنا بلکہ جہاں بھی کوئی احمدی رہائش پذیر ہے اسے وہاں جا کر ملنا ہے۔“ اس پروگرام کی رپورٹ کے حصول کے لئے نظارت علیاء صدرانجمن احمدیہ پاکستان کو بھی لکھا گیا جس کے جواب میں محترم صاحبزادہ مرزا خورشید احمد صاحب ناظر اعلی صدر انجمن احمد یہ پاکستان نے اپنی مرسلہ چٹھی میں تحریر فرمایا کہ:۔" مجھے یاد ہے کہ اس سلسلہ میں صدرانجمن احمدیہ کے ناظران، تحریک جدید کے وکلاء اور وقف 66 جدید کے ناظم وغیرہ مرکزی عہدیداروں نے پاکستان کی جماعتوں کا دورہ کیا۔117 قرآن کریم مع انگریزی ترجمہ کی وسیع اشاعت سید نا حضرت خلیفہ المسیح الثالث نے خطبہ جمعہ فرمودہ ۳ دسمبر ۱۹۷۱ء میں یہ خوشخبری سنائی کہ جماعت احمدیہ کی طرف سے قرآن کریم مع انگریزی ترجمہ دو سائزوں میں بیس بیس ہزار کی تعداد میں عنقریب شائع ہو رہا ہے چنانچہ فرمایا:۔اس وقت پاکستان کے باہر بھی اور پاکستان کے اندر ایک حصہ میں قرآن کریم اور اس کے انگریزی ترجمے کی بڑی ضرورت محسوس ہو رہی تھی۔اس لئے ہم نے دو سائزوں میں قرآن کریم انگریزی ترجمے کے ساتھ شائع کرنے کا ارادہ کیا۔ایک تو بالکل چھوٹا سائز ہے جو نو جوانوں اور طالبعلموں کے لئے ہے۔انگریزی ترجمے والا قرآن کریم زیادہ تر مغربی افریقہ اور مشرقی افریقہ اور یورپ وغیرہ میں بھیجا جائے گا۔یہاں بھی یونیورسٹی کے طلبہ وغیرہ کا ایک طبقہ ایسا ہے جو اس کو پسند کرتا ہے۔چنانچہ ان کے لئے متن اور انگریزی ترجمہ چھوٹی حمائل کی شکل میں تیار کیا گیا تھا۔وہ اب چھپ چکا ہے۔الحمد للہ۔اور اس کی قیمت بھی یہاں صرف چار روپے رکھی گئی ہے۔پس چار روپے میں قرآن کریم کا متن اور ترجمہ مل جائے گا اور باہر کے ممالک میں اس کی قیمت صرف پانچ شلنگ رکھی گئی ہے۔جس کا مطلب یہ ہے کہ وہاں قریباً اڑھائی یا پونے تین روپے قیمت ہوگی۔جب ہم نے نمونے نکالے تو باہر کے ملکوں سے بھی مشورہ کیا تھا۔چنانچہ ایک ملک نے کہا کہ دس ہزار کے قریب وہاں کھپت ہو جائے گی۔