تاریخ احمدیت (جلد 27)

by Other Authors

Page 115 of 364

تاریخ احمدیت (جلد 27) — Page 115

تاریخ احمدیت۔جلد 27 115 سال 1971ء کا پہلا ایڈیشن دسمبر ۱۹۷۱ ء میں اور تمہ کے اضافہ کے ساتھ دسمبر ۱۹۸۲ء میں اشاعت پذیر ہوا۔ہر ایڈیشن تین تین ہزار کی تعداد میں چھپا۔دوسرے ایڈیشن میں ۱۸۹۳ء سے ۱۹۸۱ء تک کے واقعات محفوظ ہو گئے۔برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر کو قرآن مجید کا تحفہ ۹ نومبر ۱۹۷۱ء کو احمد یہ مشن لنڈن کے ایک نمائندہ وفد نے برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ہر ایکسی لینسی (ر) جنرل محمد یوسف خان صاحب سے ملاقات کی۔وفد کی قیادت مکرم عطاء المجیب را شد نائب امام مسجد لنڈن نے کی۔آپ کے علاوہ مکرم عزیز دین صاحب ، مکرم خواجہ نذیر احمد صاحب اور مکرم خالد اختر صاحب وفد میں شامل تھے۔ملاقات کے آخر میں مکرم عطاء المجیب راشد صاحب نے آپ کی خدمت میں قرآن مجید کا انگریزی ترجمہ اور لنڈن مشن کی مطبوعات کا ایک سیٹ پیش کیا جو آپ نے شکریہ کے ساتھ وصول کیا۔114 ربوہ میں عید الفطر کی مبارک تقریب یکم شوال ۱۳۹۱ ھ بمطابق ۲۰ نومبر ۱۹۷۱ ء بروز ہفتہ ربوہ میں عید الفطر اسلامی طریق کے مطابق سادگی اور پر وقار طریق پر اللہ تعالیٰ کے حضور عاجزانہ دعاؤں کے ساتھ منائی گئی۔اہل ربوہ نے ہزاروں کی تعداد میں جمع ہو کر جن میں عورتیں اور بچے بھی شامل تھے نیز دور و نزدیک سے آئے ہوئے کثیر تعداد میں اصحاب نے مسجد مبارک میں حضرت خلیفہ المسیح الثالث کی زیر اقتداء نماز عید ادا کی۔حضور نے اپنے خطاب میں فرمایا کہ رمضان میں مومن کی عبادتوں کے نتیجے میں اللہ تعالیٰ انہیں قبولیت دعا کی خوشی دکھاتا ہے جس کا ظاہری نشان عید ہے۔ہمارا فرض ہے کہ ہم اپنے خدا کے شکر گزار بنیں اور دعاؤں پر بہت زور دیں اور بشاشت کے ساتھ قربانیاں کرتے چلے جائیں تا کہ عید کا سورج جو ہمارے لئے طلوع کیا گیا ہے وہ کبھی غروب نہ ہو۔115 جلسہ سالانہ ربوہ ۱۹۷۱ء کے التواء کا اعلان ۳ دسمبر ۱۹۷۱ء کو سید نا حضرت خلیفہ المسیح الثالث نے جلسہ سالانہ ربوہ کے التواء کا اعلان کیا اور اس سلسلہ میں خطبہ جمعہ میں فرمایا :۔