تاریخ احمدیت (جلد 27)

by Other Authors

Page 107 of 364

تاریخ احمدیت (جلد 27) — Page 107

تاریخ احمدیت۔جلد 27 107 سال 1971ء میجر جنرل افتخار احمد صاحب جنجوعہ کا ایک خاص کارنامہ لیفٹینٹ کرنل (ر) غلام جیلانی خان صاحب پاک افواج کے ماہنامہ ہلال ستمبر ۲۰۱۰ء میں پاک بھارت جنگ ۱۹۶۵ء (لا ہور محاذ ) کے ذکر میں لکھتے ہیں۔پاکستان چونکہ روز اول ہی سے بھارت کے ارادوں کو جانتا تھا اس لئے تقسیم کے فوراًبعد پاک فوج کے ایک افسر نے لاہور کے اہم ترین علاقہ میں ایک آبی رکاوٹ تعمیر کرنے کی تجویز پیش کی۔اس افسر کا نام بریگیڈئیر افتخار جنجوعہ تھا جو اس وقت لاہور میں 10 ڈویژن کے ایک بریگیڈ کا کمانڈر تھا۔اس آبی رکاوٹ کا نام بی آربی کینال رکھا گیا جبکہ بھارت اسے اچھو گل کینال کا نام دیتا ہے۔یہ نہر لاہور کے مشرق میں بین الاقوامی سرحد کے متوازی تعمیر کی گئی اور سرحد سے اس کا فاصلہ کم سے کم 3 کلومیٹر اور زیادہ سے زیادہ ۱۵ کلو میٹر تھا۔اس کی چوڑائی پچاس فٹ اور گہرائی ۱۵ فٹ رکھی گئی۔جنرل گل حسن صاحب (آخری کمانڈر ان چیف پاک افواج) اپنی یادداشتوں میں لکھتے ہیں کہ لاہور کے سویلین حکام نے اصرار کیا تھا کہ نہر کو لاہور شہر کے عین بیچوں بیچ تعمیر کیا جائے تاکہ شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہو، جبکہ بریگیڈئیر افتخار احمد جنجوعہ نے دفاعی ضروریات کو ترجیح دینے پر زور دیا۔۱۹۶۵ ء کی پاک بھارت جنگ میں داتا ( حضرت شیخ علی ہجویری المعروف داتا گنج بخش ) کی نگری۔لاہور کو اگر کسی چیز نے بھارتی حملہ کے وقت تحفظ دیا تو وہ خدا کے بعد بی آر بی نہر تھی۔۶ ستمبر ۱۹۶۵ء کو بھارت کی وار مشین اس نہر کے دائیں ( مشرقی) کناروں پر آکر رک گئی تھی۔16 میجر جنرل افتخار جنجوعہ کو خراج تحسین حمود الرحمن کمیشن کی رپورٹ کی اشاعت نے پورے برصغیر کے ہر حلقہ میں کھلبلی مچا رکھی تھی۔اس ضمن میں اخبار دن“ نے ۳ ستمبر ۲۰۰۰ء کا سپلیمینٹ اسی رپورٹ کے موضوع سے مخصوص کیا اور اس میں اپنے خصوصی نامہ نگاروں کے انٹرویو اور سپیشل رپورٹیں شائع کیں۔مشرقی پاکستان میں فوج کے سر براہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) اے اے کے نیازی (جنہوں نے بھارتی فوج کے سامنے ہتھیار ڈالے اور مسلمانان عالم کو اپنی چودہ سو سالہ تاریخ میں بدترین شکست ہوئی) کی اخبار دن“ کے نمائندوں (محمد ندیم چوہدری اور میاں حبیب) سے تفصیلی نشست میں گفتگو ہوئی جس کے دوران انہوں نے دسمبر ۱۹۷۱ء کی جنگ میں پاکستانی فوج کی محاذ کشمیر پر کارکردگی کا ذکر کرتے ہوئے پاکستان کے مایہ ناز احمدی جرنیل میجر جنرل افتخار جنجوعہ کو درج ذیل الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا:۔66 106۔