تاریخ احمدیت (جلد 26) — Page 321
تاریخ احمدیت۔جلد 26 321 سال 1970ء بچوں کو اعلیٰ تعلیم دلانے کے لئے مجھے جو کچھ بھی کرنا پڑا کروں گا۔ان کے مستقبل کا محل اگر مجھے اپنی ہڈیوں پر بھی بنانا پڑا تو ضرور بناؤں گا۔اولا د کو اچھے مقام پر پہنچانے کا ان کا یہ عزم خدا تعالیٰ نے پورا کر دیا۔افسوس وہ خود نہیں رہے مگر ان کی یہ خواہش خدا تعالیٰ نے پوری کر دی کہ ان کی اولا د کا محل تیار ہو چکا ہے قریباً ساری کی ساری اولا داعلیٰ تعلیم یافتہ ہے اور سب کا مستقبل خدا تعالیٰ کے فضل سے درخشاں ہے۔70 آپ کے بہت سے قیمتی اور محققانہ مضامین ریویو آف ریلیچنز (اردو)، بدر قادیان اور الفرقان ربوہ کی زینت ہیں۔تصانیف:۔۱۔گلدستۂ مہدی (منظوم پنجابی ) ( پبلشر شیخ محمد عنایت اللہ مینجر نصیر بک ایجنسی قادیان آفتاب برقی پریس امرتسر باہتمام شیخ غلام حیدر پرنٹر چھپا ) ۲ پرگنہ بٹالہ کا گروشری نہہ کلنک اوتار مرزا مہدی ہوگا (سکھ قوم کے پرانے سیوک سردار عبدالرحمن (سابق مہر سنگھ ) بی۔اے نے خالصہ قوم کے فائدہ کے لئے پیش کیا اللہ بخش سٹیم پریس قادیان میں باہتمام چوہدری اللہ بخش پرنٹر چھپا ) ۳۔گورو گوبند سنگھ کے بچوں کا قتل۔۴۔سکھوں اور مسلمانوں کے خوشگوار تعلقات ۵۔تحریک احمدیت کا سکھوں پر اثر ۶۔ست پر چارک ے۔سکھ مذہب اور کیس سیرت حضرت مسیح موعود علیہ السلام ( گورمکھی) و کلجگ کا اوتار 71 ان تصانیف کے علاوہ آپ کے قلم سے ریویو آف ریلیجنز اردو قادیان میں متعد تحقیقی مقالہ جات شائع ہوئے۔ا۔بابا نانک صاحب مسلمان ولی اللہ تھے۔-۲ گورو گوبند سنگھ صاحب کے بچوں کا قتل (بعد ازاں کتابی صورت میں شائع ہوا) 73۔حضرت بابا نانک صاحب 74