تاریخ احمدیت (جلد 26) — Page 86
تاریخ احمدیت۔جلد 26 کی تاکید فرمائی۔86 سال 1970ء فرمایا کہ افریقہ میں خدا تعالیٰ نے جماعت کو جو ترقی اور فتح و نصرت عطا فرمائی ہے۔اس پر انسان کا دل خوشی سے معمور ہو جاتا ہے اور وہ خدا تعالیٰ کے حضور سجدہ ریز ہو جاتا ہے۔دل تو چاہتا تھا کہ سر خدا کے حضور سجدہ کرتے ہوئے زمین سے بھی نیچے نکل جائے لیکن زمین اس کے راستہ میں روک بن جاتی تھی۔89 مجلس خدام الاحمد پی لندن کے اراکین سے خطاب حضرت خلیفہ اسیح الثالث نے سپین کے دورے سے لندن واپس تشریف لانے کے بعد محمود ہال میں مجلس خدام الاحمدیہ لندن کے اراکین سے روح پرور خطاب فرمایا جس میں خدام کو بنی نوع انسان کا خادم بنے کی تلقین فرمائی تا کہ دنیا کے دل ان کی طرف متوجہ ہوں۔فرمایا ہم نے جو احمدی ہیں ساری دنیا سے آگے بڑھ جاتا ہے۔دنیا اس وقت محبت، پیار، ہمدردی غمخواری اور مساوات کے پیغام کی پیاسی ہے صرف ہم ہی ان کی پیاس بجھا سکتے ہیں۔دنیا نے بظاہر بڑی ترقی کی لیکن دنیا نے دنیاوی ترقیات میں جو قدم بھی آگے بڑھایا اس نے ثابت کیا کہ ان اقوام کے دل میں انسانیت کی محبت یا پیار نہیں ہے۔آج دنیا کو بچانے کے لئے صرف ایک جماعت موجود ہے اور وہ جماعت احمد یہ ہے۔یہ بڑی اہم ذمہ داری ہے جو ہم پر عائد ہوتی ہے۔نوجوان طبقے کو یہ سمجھنا چاہیے اور اس کے مطابق اپنی زندگیوں کو ڈھالنا چاہیے۔اللہ تعالیٰ توفیق دے۔کراچی میں مراجعت اور شاندار استقبال 90 ۶ جون کو حضور معہ قافلہ عظیم الشان کامیابیوں اور کامرانیوں کے جلو میں بذریعہ ہوائی جہاز لندن سے پاکستان کے لئے روانہ ہوئے اور ے جون کو ا ا ج کر ۴۰ منٹ پر کراچی میں ورود فر ما ہوئے۔کراچی کے فضائی مستقر پر نہ صرف جماعت احمدیہ کراچی کے احباب نے بلکہ حیدر آباد، میر پور خاص، نوابشاہ اور سندھ کے دوسرے مقامات کے احباب نے ہزاروں کی تعداد میں حضور کا بہت والہانہ طور پر استقبال کیا۔علاوہ ازیں جماعت احمدیہ کوئٹہ کے بہت سے احباب نے بھی مکرم شیخ محمد حنیف صاحب امیر جماعت احمدیہ کوئٹہ کی سرکردگی میں کوئٹہ سے کراچی پہنچ کر حضور کے استقبال میں شریک ہونے کی سعادت حاصل کی۔نیز جماعت احمد یہ لاہور اور جماعت احمد یہ جھنگ کے نمائندہ وفود نے بھی اپنے